آرمینیا مارکیٹ دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 17 لاپتہ
👁️ 22 بار دیکھا گیا
آرمینیا مارکیٹ دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 17 لاپتہ
یریوان (ڈیلی اردو/شِنہوا) آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ایک بازار میں ہونیوالے دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
ملک کی وزارت ہنگامی صورتحال نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ مجموعی طور پر 17 افراد بدستور لاپتہ ہیں اور 12 دیگر ہسپتال میں داخل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تقریباً 200 فائر فائٹرز، امدادی اہلکار اور 100 رضاکار اب بھی زندہ بچ جانیوالے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔
اتوار کے روز یریوان کے سورمالو شاپنگ سنٹر میں ایک مہلک دھماکہ ہوا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز وزیر برائے ہنگامی حالات آرمین پمبوچیان نے دھماکہ میں دہشتگردی کا عنصر ملوث ہونے کا امکان مسترد کر دیا تھا۔
مقامی رپورٹس کےمطابق دھماکہ مارکیٹ میں آتش بازی کے سامان کے ایک گودام میں ہوا جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2727 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C