آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر فائرنگ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی
👁️ 219 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر فائرنگ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی
سڈنی (ڈیلی اردو، اے ایف پی، اے پی، روئٹرز، ڈی پی اے) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف اور مصروف سیاحتی مقام بونڈی بیچ پر اتوار 14 دسمبر کو فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ درجنوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساحل پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور یہودی برادری کی جانب سے مذہبی تہوار حنوکا (Hanukkah) کی پہلی شمع روشن کرنے کی تقریب جاری تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک ہوئے جن کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان تھیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے تصدیق کی ہے کہ 42 افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق حملے میں ملوث دونوں افراد آپس میں باپ بیٹا تھے۔ پولیس کمشنر مال لینن نے بتایا کہ 50 سالہ حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اب مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہیں کی جا رہی اور واقعے کو دہشت گردی کے زاویے سے دیکھا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کے پاس اسلحہ لائسنس موجود تھا اور اس کے قبضے سے چھ آتشیں اسلحے برآمد ہوئے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں ہی بونڈی بیچ پر ہونے والی فائرنگ میں استعمال کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ اچانک شروع ہوئی اور چند ہی لمحوں میں ساحل پر افراتفری پھیل گئی۔ ان کے مطابق ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا اور کئی افراد زمین پر گرے ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فائرنگ کی آوازیں، چیخ و پکار اور لوگوں کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض غیر مصدقہ فوٹیجز میں ایک شہری کو حملہ آور کا ہتھیار چھینتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ میں حنوکا کی تقریب کے لیے جمع ہونے والے یہودی افراد کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور اسے ’’یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا۔ آسٹریلیا میں یہودی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں نے بھی واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیسی نے واقعے کو ’’انتہائی حیران کن اور پریشان کن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات آسٹریلوی معاشرے کی اقدار کے منافی ہیں۔
یہ واقعہ 2014 میں سڈنی کے لنڈٹ کیفے میں ہونے والے یرغمال بحران کے بعد ملک میں پیش آنے والے بدترین پرتشدد واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر آسٹریلیا میں سکیورٹی انتظامات اور اسلحہ لائسنسنگ کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C