10/November/2022

اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کیلئے سمجھوتہ

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کیلئے سمجھوتہ

اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کیلئے سمجھوتہ

دوحہ + تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل اور قطر کے درمیان عارضی طور پر قونصل خانہ کھولنے کے لیے سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ہزاروں اسرائیلی فٹبال شائقین کی آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر دونوں ممالک اس سفارتی سمجھوتے پر پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یروشلم اور دوحہ پچھلے کئی مہینوں سے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایک قونصل خانہ کھولنے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔

تقریباً 30 ہزار اسرائیلی فٹبال شائقین کی قطر آمد متوقع ہے، تاحال اسرائیل اور قطر کے مابین سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C