اسرائیل حماس جنگ: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے متجاوز
👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس جنگ: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے متجاوز
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) قطر کے شہر دوحہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جمعے کو دوسرے روز بھی جاری رہیں گے جب کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی سے متعلق جمعرات کو مذاکرات ہوئے تھے لیکن کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا جس میں ثالث جنگ بندی معاہدے پر زور دیں گے۔
حماس کے سیاسی ونگ کے رکن حسام بدران نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کا کوئی بھی نمائندہ جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں تھا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے دوحہ میں جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا تھا اور کہا ہے کہ ثالثوں نے دوحہ میں مقیم حماس کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم میں خفیہ ادارے کے سربراہ ڈیوڈ برنی، ڈومسٹک سیکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بر اور یرغمالوں سے متعلق امور کے فوجی نمائندے ایتزان الون شامل ہیں۔
امریکہ کی جانب سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اور مشرقِ وسطیٰ کے سفیر بریٹ مک گرک، قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے انٹیلی جینس چیف عباس کامل بطور ثالث کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مذاکرات سے متعلق کہا کہ یہ اہم کام ہے اور اس میں سامنے آنے والی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکراتی عمل کو قریب لانا ہے۔
ایک جانب دوحہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں۔ وہیں اسرائیل نے جمعرات کی شب غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے رفح اور خان یونس میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔
حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو جنگ بندی میں بڑی رکاوٹ ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کا آغاز گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اس حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ البتہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جاری مہم کے دوران 17 ہزار سے زیادہ فلسطینی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C