اسرائیل حماس جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، عالمی میڈیا اداروں کا مطالبہ
👁️ 261 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، عالمی میڈیا اداروں کا مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) دنیا بھر کے خبر رساں اداروں کے تین درجن سے زائد رہنماؤں نے غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں جنگ زدہ علاقے میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ اور انہیں خبریں فراہم کرنے کی آزادی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے خط کو صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران اب تک 89 صحافی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے مارے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔
CPJ has raised concerns about the apparent targeting of members of the media by the Israel Defense Forces and is investigating whether a dozen journalists killed in the Israel-Gaza war were deliberately targeted by Israeli soldiers. https://t.co/OvAnSdt8qC
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) February 26, 2024
امریکہ کے نمایاں میڈیا اداروں کے رہنماؤں نے، جن میں ایسوسی ایٹڈ پریس، نیو یارک ٹائمز، لاس اینجلس ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، رائٹرز، نیویارک، سی این این، این بی سی نیوز، اور اے بی سی نیوز شامل ہیں، اس خط پر دستخط کیے ہیں۔
بین الاقومی میڈیا اداروں میں بی بی سی، جرمنی کا میڈیا ادارہ ڈئراشپیگل (Der Spiegel)، ایجنسی فرانس پریس، جنوبی افریقہ کا روزنامہ میورک (Maverick)، پاکستان کا نوائے وقت گروپ اور جاپان کا میڈیا ادارہ آساہی شمبون (Asahi Shimbun)ان اداروں میں شامل ہیں، جنہوں نے خط پر دستخط کیے ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سی ای او جوڈی گنز برگ کا کہنا ہے کہ مزید میڈیا ادارے اس کوشش میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جوڈی کے خیال میں یہ بات اہم ہے کہ عالمی صحافت کی دنیا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔
Leaders from major news organizations from across the globe affirm support for journalists in Gaza https://t.co/Jo18leXGwW via @CPJMENA
— Jodie Ginsberg (@jodieginsberg) February 29, 2024
خط میں لکھا گیا ہے کہ صحافی ایسے شہری ہیں، جن کا تحفظ اسرائیلی انتطامیہ کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر جنگجو کے طور پر کرنا چاہئے۔ اور اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہر شخص کو جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا سچائی پر حملہ کرنے کے مترادف ہے اور ہم غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی وکالت کرتے رہیں گے، جو کہ دنیا میں ہر جگہ صحافتی آزادیوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
خط میں اسرائیل کا ذکر صرف ایک مرتبہ کیا گیا ہے، باوجود اس کے کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بار بار غزہ میں صحافیوں کی رسائی بہتر بنانے کے مطالبات کیے ہیں۔
خط میں اس مطالبے کو دوہرایا نہیں گیا۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی سی ای او کا کہنا تھا کہ اس وقت توجہ صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر مرکوز کرنا اہم ہے۔ انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا کسی میڈیا ادارے نے ان کی مہم میں حصہ لینے سے انکار بھی کیا ہے؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C