اسرائیل غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات بند کرے، اقوام متحدہ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
اسرائیل غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات بند کرے، اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی اردو/آن لائن) اقوام متحدہ نے اسرائیل پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات کو فوری بند کرے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مشرقی وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے ایلچی ٹور وینیسلینڈ نے 2016 میں سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرا?مد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہذا ان کی تعمیرات روکی جائیں۔ انتونیو گوتریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں 540 گھروں کی تعمیرات اور چیک پوسٹ کی منظوری دینا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے، یہ تعمیرات نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہیں۔
مشرقی وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیرات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل کا یہ طرز عمل 2 ریاستی حل سمیت دیرپا اور جامع امن کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے لہذا ان بستیوں کی تعمیرات کو فوری روکا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8903 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1964 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C