اسرائیل و روس کی افواج پر قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات
👁️ 422 بار دیکھا گیا
اسرائیل و روس کی افواج پر قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات
نیو یارک (نمائندہ ڈیلی اردو) اقوامِ متحدہ نے جمعرات کے روز خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور روس کو ایسی افواج کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جن پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے الزامات ہیں۔
سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اس فہرست میں شامل ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، جس میں پہلے سے میانمار اور سوڈان کی فوجیں اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور روسی فوج کے اہلکاروں کے خلاف حراستی مراکز میں مبینہ جنسی تشدد کے واقعات درج کیے گئے، جن میں جنسی اعضا پر تشدد، طویل جبری برہنگی، بار بار تلاشی اور ذلت آمیز سلوک شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے فروری میں پانچ فوجیوں کے خلاف ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات کی تصدیق کی تھی۔
روس کی فوج پر بھی یوکرینی جنگی قیدیوں کے خلاف مبینہ جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے، جنہیں 50 سرکاری اور 22 غیر سرکاری حراستی مراکز میں ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس میں برقی جھٹکے دینا، مار پیٹ، جلانا اور زبردستی برہنہ کرنے جیسے مظالم شامل ہیں، جو تذلیل اور معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C