اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 89 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل نے جمعرات اور جمعے کی شب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ہوائی اڈے کے قریب بمباری کی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق تین اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے بیروت پر حملے کا نشانہ وہ بنکر بنا ہے جس میں ہاشم صفی الدین موجود تھے اور وہ کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہاشم صفی الدین زندہ ہیں یا نہیں جب کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے فوری طور پر ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصراللہ کے ماموں زاد بھائی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہی حزب اللہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔
ہاشم صفی الدین 1960 کے اوائل میں جنوبی لبنان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا شمار حزب اللہ میں شامل ہونے والے ابتدائی اراکین میں ہوتا ہے۔
لبنان میں خانہ جنگی کے دوران وہ تنظیمی امور کے ساتھ کئی دیگر اہم کرداروں میں بھی سامنے آئے۔ وہ حزب اللہ کے سیاسی، ثقافتی اور روحانی لیڈر کے ساتھ ایک موقع پر تنظیم کی عسکری کارروائیوں میں بھی نمایاں دکھائی دیے۔
ہاشم صفی الدین کا شمار حزب اللہ میں تیزی سے ترقی پانے والے ارکان میں ہوتا ہے۔ 1995 میں انہیں تنظیم کی گورننگ کونسل کا رکن بنایا گیا جس کے فوری بعد ہی انہیں ‘جہاد کونسل’ کا نگران تعینات کر دیا گیا۔
حزب اللہ کی جہاد کونسل تنظیم کی عسکری کارروائیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔
صرف تین سال بعد 1998 میں ہاشم صفی الدین کو تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کی قیادت سونپی گئی۔ یہ وہ عہدہ ہے جس پر حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصراللہ 1992 میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل بننے سے قبل دو مرتبہ ذمے داری ادا کر چکے تھے۔
حسن نصراللہ کی طرح ہاشم صفی الدین نے بھی ایران سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ایران کے شہر قم میں مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہاشم صفی الدین نے تہران کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کر لیے تھے۔
ہاشم صفی الدین کے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ نہ صرف قریبی تعلقات تھے بلکہ دونوں سمدھی بھی ہیں۔
اُن کے صاحب زادے رضا ہاشم نے قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی سے شادی کی تھی۔ اس شادی کو بعض تجزیہ کاروں اور ناقدین نے حزب اللہ میں ایران کے اثر و رسوخ کے طور پر دیکھا تھا۔
واضح رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی 2020 میں بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
حزب اللہ میں ہاشم صفی الدین کے کردار کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور سعودی عرب نے مئی 2017 میں ان کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے ہاشم صفی الدین کو قومی سلامتی اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ قرار دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 1997 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور وہ اس تنظیم کو سیکڑوں امریکوں کے قتل کا ذمے دار سمجھتا ہے۔
امریکہ 1983 میں بیروت میں اپنے سفارت خانے پر خودکش حملے کا ذمے دار بھی حزب اللہ کو ٹھہراتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C