اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 2 کمانڈر ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 2 کمانڈر ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں کی کار کو نشانہ بنایا ہے جس میں وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے 2 کمانڈرز ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ڈرون حملہ ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار پر کیا گیا۔
Two Hezbollah fighters killed in hit by Israeli drone in southern Lebanon – security sources https://t.co/myC9axFOrq pic.twitter.com/0jdZSqYni8
— Reuters (@Reuters) January 21, 2024
ڈرون حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں شدید آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ کھڑی ایک گاڑی کو بھی جلا کر بھسم کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں کمانڈرز کی شناخت حزب اللہ کے وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈرز کی حیثیت سے ہوئی ہے جن میں سے ایک کا نام فضل سلیمان تھا۔
غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے حزب اللہ پر حماس کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے لبنان میں کمانڈرز اور رہنماؤں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اب تک 6 اہم شخصیات ہلاک ہوچکی ہیں۔
سب سے پہلے اسرائیل نے لبنان میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایران کی قدس فورس کی فلسطین شاخ کے ایک اہم رہنما علی محمد حدرج ہلاک ہوگئے تھے۔
اسی طرح لبنان میں ہی حماس کے نائب سربراہ صالح العروی کو بھی اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا جب کہ اسرائیل کے ایک اور حملے میں لبنان میں حزب اللہ کے اہل ترین کمانڈرز وسام بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے میں حماس جب کہ لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے بعد شام کے دارالحکومت میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس آفس پر میزائل حملہ کرکے انٹیلی جنس سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا تھا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں لبنان کی سرحد پر بنیں اسرائیلی کی بیرکوں پر میزائل حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے کی گئی بمباری میں اسرائیلی بیرکیں تباہ ہوگئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 333 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8982 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C