اسرائیل کا مقبوضہ بستی پر فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا مقبوضہ بستی پر فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/اے ایف پی) ایک مقتول اسرائیلی کے نام پر آباد کی جانے والی ایویٹر نامی بستی کو اب خالی کرا لیا جائے گا۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے اس علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور وہ وہاں ایک فوجی اڈہ تعمیر کرے گی۔
بین الاقوامی اور اسرائیلی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایویٹر نامی بستی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے درجنوں کنبوں نے مکانات تعمیر کرنے شروع کر دیے تھے۔ اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی کنارے میں واقع اس علاقے کو خالی کرنے کے سلسلے میں یہودی آبادکاروں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
مقبوضہ علاقے میں مکانوں کی تعمیر شروع ہونے کے بعد قریب واقع فلسطینی گاوں میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے دائیں بازو کے رہنما نیفتالی بینیٹ کی قیادت میں حال ہی میں قائم ہونے والی نئی اتحادی حکومت کے لیے پہلا امتحان تھا۔
ماضی میں یہودیوں کی بازآبادکاری کی لابنگ کرنے والے گروپ کے اہم قائد کا رول ادا کرنے والے بینیٹ نے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایویٹر کے رہائشی جمعے کے روز شام چار بجے تک علاقے کو خالی کردیں گے۔
بینیٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے جو مکانات تعمیر کرلی تھیں وہ اور وہاں تعمیر کردہ سڑکیں برقرار رہیں گی اور فوج ان کا استعمال کرے گی۔ فوج اس علاقے کو اپنے ایک اڈے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع بعد میں اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا یہاں کسی کو مکان تعمیر کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس سے یہاں بعض خاندانوں کے واپس لوٹنے کا امکان موجود ہے۔
فلسطینیوں نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا ہے
بینیٹ کی یمینا پارٹی کے رکن اور اسرائیل کے وزیر داخلہ آیلت شاکید نے یہودی باز آبادکاروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ”ایک اہم حصولیابی” قرار دیا۔
فلسطینیوں نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا ہے اور ایویٹر کے قریب واقع بیئتا گاوں میں رہنے والے فلسطینیوں نے اس معاہدے کے خلاف جد و جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
بیئتا کے ڈپٹی میئر موسی حمائل نے کہا،”یہ معاہدہ بازآبادکاروں اور فوج کے درمیان ہوا ہے اور ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔”
خیال رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف تقریباً روزانہ ہی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ مظاہرین اکثر اسرائیلی فوجیوں پر پتھراو کرتے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج فائرنگ کرتی اور آنسو گیس کے شیل داغتی ہے۔
حال ہی میں ایویٹر میں ان تصادم میں دو نو عمر سمیت کم از کم چار مظاہرین مارے گئے۔
بین الاقوامی برادری مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی سمجھتی ہے۔
اسرائیل نے 1967میں چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کا بہت بڑا حصہ اس علاقے پر مشتمل ہے جہاں فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
مقبوضہ علاقے میں 130 سے زائد غیر قانونی یہودی بستیاں اور درجنوں چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جہاں تقریباً پانچ لاکھ اسرائیلی آباد ہیں۔ ان علاقوں میں لگ بھگ اٹھائیس لاکھ فلسطینی بھی رہتے ہیں۔
فلسطینی اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی سمجھتی ہے اور اسے امن کی راہ میں رخنہ قرار دیتی ہے۔
تقریباً بیس لاکھ فلسطینی غزہ پٹی میں بھی آباد ہیں جس پر عسکریت پسند گروپ حماس کا کنٹرول ہے۔
گزشتہ مئی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان گیارہ دنوں تک جنگ ہوئی تھی جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مصر کی ثالثی سے بعد میں جنگ بندی ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C