اسرائیلی جیل میں شہید فلسطینی اردن میں سپرد خاک
👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جیل میں شہید فلسطینی اردن میں سپرد خاک
عمان (ڈیلی اردو) اسرائیلی جیل میں کینسر کی موذی بیماری اور اسرائیلی حکام کی جانب علاج میں غفلت برتنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی سامی ابو دیاک کو عمان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہید سامی ابو دیاک کی نماز جنازہ عمان میں پڑھائی گئی جہاں شہید کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔
خیال رہے کہ شہید سامی ابو دیا کا جسد خاکی دو روز قبل اسرائیل نے شاہ حسین پل سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا تھا۔ شہید کا جسد خاکی عمان میں الحسین میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں گذشتہ روز شاہ حسین بن طلال مسجد میں نماز جنازہ کی ادائی کے بعد صویلح قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
الآلاف يشيعون جثمان الشهيد الأردني الأسير سامي أبو دياك في مقبرة صويلح pic.twitter.com/qSSSVf1V9X
— الصحفي نضال سلامه (@nidal_news) December 8, 2019
خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست نے 51 شہید فلسطینیوں کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں۔ ان میں چار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں غیرانسانی سلوک اور وحیشانہ تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینی عزیز عویسات، فارس بارود، نصار طقاطقہ اور بسام السائح شامل ہیں۔
فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے شہید سامی ابو دیاک کا جسد خاکی شاہ حسین پل پرآئے اس کے ورثاء اور اردنی حکام کے حوالے کیا۔
قبل ازیں صہیونی حکومت کی طرف سے شہید سامی ابو دیاک کا جسد خاکی اردن کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سامی ابو دیاک 26 نومبر 2019ء کو عقوبت خانے میں کینسر اور علاج سے محرومی کے باعث شہید ہوگئے تھے۔
انہیں کینسر کا موذی مرض 2015ء میں لاحق ہوا۔ انہیں سوروکا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے معدے میں موجود کینسر کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
ابو دیاک کو مزاحمتی حملوں کے الزام میں تین بارعمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی تھی۔ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C