اسرائیلی فائرنگ: اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارنے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فائرنگ: اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارنے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
نیو یارک + رام اللہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 9 سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں دو روز قبل ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 سالہ فلسطینی بچے عبدالرحمان شتیوی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رابرٹ کولفیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 100 میٹر دور سے فلسطینی بچے کو گولیاں ماریں حالانکہ اس سے صہیونی فوج کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ نو سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مارنے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور اس واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرکے بچے کو انصاف فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل غرب اردن میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی خمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں ایک 9 سالہ بچہ عبدالرحمان شتیوی بھی شامل تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C