اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزدوروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزدوروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
طولکرم (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں دیوار فاصل کےقریب ایک زرعی فارم پر کام کرنے والے دو فلسطینی کاشت کاروں کو گولی مار دی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ شمالی طولکرم کے علاقے نزلہ عیسیٰ کے مقام پر پیش آیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی فلسطینیوں کو طولکرم میں قائم شہید ثابت ثابت اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت 25 سالہ احمد حسام کتانہ اور 21 سالہ ضرار راسم کتانہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ضرار کے کندھے پرگولی لگی ہے جس کے نتیجے میں گہرے زخم آئے ہیں۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
گذشتہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے شمالی طولکرم کے مختلف قصبوں میں فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ ایک ہفتے سے کم عرصے میں طولکرم میں 8 فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C