اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور بحری دراندازی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور بحری دراندازی
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔
لبنانی فوج کے شعبہ ‘مورل گائیڈنس لیڈرشپ’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 فروری 2021ء کو مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 45 منٹ سے 11 بج کر 55 منٹ تک چار بار اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر خود مختاری کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو طیارے جنوبی سرحد اور وای البقاع میں کئی کلو میٹر اندر گھس آئے اور دائرے کی شکل میں پرواز کے بعد واپس ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل ازیں منگل کے روز دن 4 بجے سے رات 11 بجے تک دشمن فوج کی جنگی کشتیاں لبنان کی بحری حدود میں داخل ہوئیں اورسیکڑوں میٹر اندر گھس آئیں اور سمندری علاقے میں روشنی کے گولے داغے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ملک میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج ‘یونیفیل’ کے ساتھ اسرائیلی فوج کی مسلسل فضائی اور بحری دراندازی کا معاملہ اٹھایا ہے اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزیاں بند کرانے پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2006ء میں سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد1701 منظور کی تھی جس میں فریقین سے جنگ بندی اور ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C