29/October/2025

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر دوبارہ حملے کا حکم دے دیا

👁️ 420 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر دوبارہ حملے کا حکم دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر دوبارہ حملے کا حکم دے دیا

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے اپنی فوج کو فوری طور پر غزہ پر حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

نتن یاہو کے دفتر سے ایک ایسے وقت میں یہ بیان جاری کیا گیا جب اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے حوالے کیے گئے ایک تابوت میں یرغمالی کی لاش موجود نہیں تھی۔

 

اسے فرانزک ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ لاش اوفر زرفتی کی تھی جن کی لاش 2023 کے اواخر میں اسرائیلی فوج نے برآمد کی تھی۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ لاش غزہ میں 13 یرغمالیوں میں سے کسی کی نہیں تھی۔

 

اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی ’واضح خلاف ورزی‘ کا الزام لگایا تھا۔

 

ایک بیان میں حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں جارحیت کے لیے جھوٹا جواز پیدا کر رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ میں لاشوں کی تلاش میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ ’متعلقہ ادارے سیاسی اور جارحانہ اقدام کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی اجازت دیں۔‘

 

ماضی میں حماس نے کہا تھا کہ وہ امریکہ، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر عمل پیرا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے دو سالہ جنگ کے بعد لاشیں نکالنے میں مدد درکار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C