اسفندیار ولی خان کی وزیرستان میں مظاہرین پر فائرنگ اور گرفتاریوں کی مذمت
👁️ 63 بار دیکھا گیا
اسفندیار ولی خان کی وزیرستان میں مظاہرین پر فائرنگ اور گرفتاریوں کی مذمت
پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے وزیرستان میں دھرنا دینے والے مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی و زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرے اور ایسا ماحول پیدا کرنے سے گریز کرے جو ملک اور جمہوریت کیلئے خطرے کا باعث ہو۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اپنے جائز حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازحکمرانوں کو کھٹک رہی ہے اور بد حواسی کے عالم میں ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے ملک توڑنے کی جانب بڑھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پنجاب اور پختونخوا کے مظاہرین کیلئے الگ الگ قانون ہے، پنجاب میں مظاہرین کو انعامات اور پختون مظاہرین کو گولیاں ماری جا رہی ہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ رمضان کے مبارک ماہ میں اپنے مطالبات کیلئے مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ اور تشدد ظلم کی انمٹ داستان ہے،ریاست کو اپنے شہریوں کو گلے سے لگانا چاہیے پرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا کہاں کا انصاف ہے، قبائلی عوام کی ضروریات پوری کرنے کی بجائے ان پر گولیاں چلا کر دنیا کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نو جوانوں کو پر امن رہنا ہوگا ورنہ بعض قوتیں اپنے مقا صد میں کا میاب ہو جائیں گی،انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ امن کی خاطر جانی و مالی نقصانات اٹھانے والوں پر احتجاج کے دوران فائرنگ کی جا رہی ہے، مخالفین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے والے اپنا دور کنٹینر یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے واقعے میں میڈیا نے منفی کردار ادا کیا،قوم کو تصویر کا دوسرا رخ دکھانے سے کون روک رہا ہے؟ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اقتدار کے نشے میں مست حکمران حقیقت کا سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کریں،انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور تدبر اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے جمہوریت کیلئے برداشت کے کلچر کو اپنائے، سیاسی محاذ آرائی ملک و قوم کیلئے کبھی بھی نیک شگون قرار نہیں پاتی۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور امن و امان قائم کرنے میں رواداری اور برداشت خاص اہمیت رکھتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C