اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملے میں 13 افراد کی نماز جنازہ ادا
👁️ 256 بار دیکھا گیا
اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملے میں 13 افراد کی نماز جنازہ ادا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں شیعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد کی نماز جنازہ ترلائی کلاں میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزراء طارق فضل چودھری، سردار محمد یوسف اور راجہ خرم نواز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس، اے ٹی ایس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری تعینات تھی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے اس دھماکے میں مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک اور 169 زخمی ہو گئے ہیں۔
کالعدم شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق یہ دعویٰ گروپ کے ٹیلیگرام چینلز پر سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا کہ حملے کے پیچھے داعش کا پاکستان میں فعال گروہ ہے اور یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔
یہ واقعہ 2008 میں میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اسلام آباد کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اُس وقت کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
داعش ماضی میں بھی پاکستان کی شیعہ برادری کو نشانہ بناتی رہی ہے، جن میں 2022 میں پشاور کی ایک مسجد پر خودکش حملہ بھی شامل ہے۔ پاکستان کی شیعہ آبادی ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 20 فیصد حصّہ ہے اور یہ لوگ اکثر حملوں اور مذہبی بنیاد پر الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C