اسلام آباد: بھارت پر ‘اُجرتی قاتلوں’ کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو قتل کرانے کا الزام
👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: بھارت پر ‘اُجرتی قاتلوں’ کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو قتل کرانے کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت پر الزام لگایا ہے کہ تیسرے ملک میں بیٹھ کر بھارتی ایجنٹس پاکستان کی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے جمعرات کو نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کے پاس پاکستانی سرزمین پر دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارتی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے “مصدقہ ثبوت” موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کینیڈا اور امریکہ دونوں نے الگ الگ بھارتی ایجنٹوں پر اپنی سرزمین پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار سیالکوٹ میں پاکستانی شہری شاہد لطیف کے قتل جب کہ اوکیش کمار پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں شہری محمد ریاض کے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں۔
سائرس سجاد نے بتایا کہ بھارتی اہلکار یوگیش کمار سری گنگا نگر، راجستھان کا رہنے والا ہے جب کہ دوسرا بھارتی ایجنٹ اشوک کمار کولیہ گاؤں، کرناٹک میں پیدا ہوا۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے یوگیش کمار اور اشوک کمار کی شناختی تفصیلات بھی جاری کی گئیں۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے ان الزامات کا ابھی کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مبینہ بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں ‘اجرتی قاتلوں’ کی خدمات لے کر پاکستانی شہریوں کو قتل کیا۔
ان کے بقول پاکستان کے پاس تحقیقات کے بعد یہ دستاویزی، رابطے، مالیاتی ترسیل اور فرانزک شواہد موجود ہیں کہ تیسرے ملک میں بیٹھے ہوئے بھارتی ایجنٹس پاکستان کی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نو ستمبر کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں ایک مسجد کے باہر محمد ریاض کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس 11 اکتوبر کو شاہد لطیف کو بھی سیالکوٹ میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد ریاض جنہیں ابو قاسم کشمیری کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جہادی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور بھارت کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
مولانا شاہد لطیف کالعدم تنظیم جیش محمد کے تنظیمی معاملات میں کافی متحرک رہے ہیں اور وہ تنظیم میں وسطی پنجاب کے کمانڈر کہلاتے تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مولانا شاہد لطیف بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو مطلوب تھے۔ اُنہیں پٹھان کوٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا تھا۔
‘یہ پاکستان کی خودمختاری کا معاملہ ہے’
سائرس سجاد قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کا قتل ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے اور پاکستان و دیگر ممالک میں قتل عام پر بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قتل ہونے والے واقعات میں امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والی کارروائیوں جیسا طریقۂ کار اپنایا گیا۔ تاہم انہوں نے مزید معلومات معاملے کی حساسیت کے باعث بیان کرنے سے معذرت کی۔
سائرس سجاد نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے اور وقت آگیا ہے کہ بھارت کا عالمی سطح پر محاسبہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ بھارت پاکستان کی جانب سے ماضی میں اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ بھارت، پاکستان پر الزام لگاتا ہے کہ وہ بھارتی کشمیر میں عسکریت پسندی کو فروغ دیتا ہے۔ تاہم پاکستان بھی ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C