اسلام آباد: علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے ہلاکت میں ایران ملوث نکلا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے ہلاکت میں ایران ملوث نکلا
اسلام آ باد (ڈیلی اردو) کالعدم اہلسنت والجماعت و سپاہ صحابہ اور سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے ہلاکت کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے ہلاکت کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں انٹیلی جنس بیورو اف پاکستان کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد اور منڈی بہاالدین میں آپریشن کیا گیا۔
آئی بی حکام کے مطابق مختلف شہروں میں آرپریشن کے دوران علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے ہلاکت میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں، جن کاتعلق تہران سے بتایا جاتاہے۔
آئی بی ذرائع کے مطابق گرفتار ماسٹر مائنڈ و ٹارگٹ کلر سید مجتبی حیدر، قیصر، یاور اور فرہاد سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تہران سے ہے، گرفتار ملزمان کو ایران سے سپورٹ حاصل ہے۔
یاد رہے کہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
مسعود عثمانی کے قتل کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C