اسلام آباد: مدرسے میں بچے سے زیادتی کے ملزم قاری ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد
👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: مدرسے میں بچے سے زیادتی کے ملزم قاری ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ہائی کورٹ نے بھارہ کہو کے مدرسہ میں بچے سے زیادتی کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم ذیشان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔
ڈی آئی جی وقار الدین سید نے عدالت کو بتایا کہ مدرسہ تحفیظ القرآن کے قاری ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسر کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن کیس کی تفتیش کے لیے مقرر کردیے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بچوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات ہمارے معاشرے میں زیادہ ہو رہے ہیں، طیبہ تشدد کیس ہمارے لیے مثال ہے لیکن وہ ایک ہے جو سامنے آگیا، ایف آئی آر کے مطابق بچے کے والدین نے قاری کو بتایا لیکن اس نے کوئی ایکشن نہیں لیا، بچے کے ساتھ غیر فطری واقعہ ہوا،تفتیشی کو کچھ پتہ ہی نہیں، کل تفتیش سے متعلق پوچھا تو تفتیشی نے کہا کہ مدعی سے پوچھیں، پولیس کی تفتیش کا کوئی حال نہیں، ہمیں بتائیں کیسے بہتری آئے گی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست بھی بچوں کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کی پروا نہیں کررہی، جو معاشرہ بچوں کا تحفظ نہ کرسکے اس کا کیا ہوگا، جب یہ چیزیں میڈیا میں اجاگر ہو جاتی ہیں تو پولیس فعال ہوجاتی ہے، بچے کو مدرسہ کے قاری کی حفاظت میں دیا گیا تھا اور حفاظت کرنا اس پر لازم تھا، بچے کے ساتھ یہ معاملہ وہاں ہوا جہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
ڈی آئی جی وقار الدین سید نے بتایا کہ دفعہ 328 اور 328 اے لگا کر قاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اب اس کیس کی تفتیش سینئر افسر کرے گا، تفتیشی افسر کو ہٹا کر اسے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ27 اگست کو بھارہ کہو میں بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C