اسلام آباد میں خودکش حملہ ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان
👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں خودکش حملہ ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی اردو/ بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایک خاتون کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا کہ انھیں کالعدم تنظیموں نے اسلام آباد میں خودکُش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دیگر حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ریاستی اداروں نے اس کو ناکام بنایا۔
اس موقع پر نہ صرف خیرالنساء نامی یہ خاتون موجود تھی بلکہ ان کے والد بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران نہ صرف صحافیوں سے درخواست کی گئی کہ وہ خاتون سے کوئی سوال نہ کریں بلکہ وزیر اعلیٰ نے بھی کہا کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ کسی سوال کا جوب دیں بلکہ انھوں نے کہا کہ سوالات کا جواب وہ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’خیرالنساء کے بارے میں پہلے یہ معلوم ہوا کہ وہ لاپتہ ہوگئی ہیں جس پر خفیہ اداروں نے کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران یہ پتہ چلا کہ وہ لاپتہ نہیں بلکہ ایک کالعدم تنظیم کے کیمپ میں تربیت حاصل کررہی ہے۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’نہ صرف اس خاتون کا استحصال کیا گیا بلکہ ان کو یہ دھمکی دی گئی کہ اگر انھوں نے خود کُش حملہ نہیں کیا تو ان کے والد کو بھی ماردیا جائے گا۔‘
انھوں نے بتایا کہ ان خاتون نے جب اسلام آباد جانے کے لیے تربت سے بس میں سفر کا آغاز کیا تو خفیہ اداروں کو اس بارے میں معلوم ہوا جس پر ان کو گرفتار کرلیا گیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر یہ خاتون اسلام آباد پہنچتی اور خودکُش حملہ کرنے میں کامیاب ہو جاتیں تو نہ صرف وہاں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا بلکہ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچتا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہماری قیادت کی وجہ سے پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر جس انداز سے اپنا امیج بنایا ہے، دُشمن کی یہ کوشش ہے کہ کس طرح اس کو متاثر کیا جائے لیکن ہمارے خفیہ اداروں نے اس سازش کو ناکام بنایا۔‘
انھوں نے کالعدم تنظیموں پر الزام لگایا کہ ہم اپنے خواتین کے لیے ہارودڑ اور آکسفرڈ کے دروازے کھول رہے ہیں جبکہ کالعدم تنظیمیں ان کو خودکُش جیکٹ پہنا رہی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والی خاتون کو ان کے والدین کے حوالے کر رہے ہیں اور ان سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی بچی پر نظر رکھیں۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’تاریخ میں بلوچ خواتین کبھی بھی کسی جنگ کا حصہ نہیں رہی ہیں بلکہ وہ امن کا حصہ رہی ہیں اور انھوں نے ہمیشہ امن کے لیے کردار ادا کیا مگر ان کے بقول کالعدم تنظیمیں ان کو جنگ میں دھکیل رہی ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C