اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کنٹینر چوک میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ سب انسپکٹر اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سیکٹر جی 13 میں کنٹینر چوک پر ایک سب انسپکٹر اور 2 پولیس کانسٹیبل معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اہلکاروں نے اس دوران موٹرسائیکل سواروں کو روکا جس پر موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی پولیس اہلکار قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون#PoliceMartyrs pic.twitter.com/GFHciVbslc
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 7, 2021
پولیس کے مطابق پمز میں زیر علاج زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل اور ہیڈ کانسٹیبل قیصر شامل ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہیڈ کنسٹیبل محمد قاسم کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں للیانی ضلع سرگودھا میں کردی گئی۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران و پولیس ملازمین نے شرکت کی.
شہید ہیڈ کنسٹیبل محمدقاسم کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں للیانی ضلع سرگودھا میںکردی گئی۔ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں نے آئی جی اسلام آبادکی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی#IslamabadPolice #PoliceMartyrs pic.twitter.com/7BXqohxxl2
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 8, 2021
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا کہ پولیس کا ہر افسر و جوان ملک و قوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جبکہ کانسٹیبل کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے سینئر افسران کے ہمراہ وقوعہ کا جائزہ لیا اور پمز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سینئر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ گئے اور اب پمز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد pic.twitter.com/Ph04g05faz
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 7, 2021
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید، ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر عمران عباس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا۔
تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، تفتیش کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار pic.twitter.com/P5KUKk1NFL
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 7, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں بھی ایس ایچ او عمران عباس کو قتل کیا گیا تھا، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کے دوران جڑواں شہروں یہ دوسرا حملہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C