09/November/2025

افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے پانچ بھارتی باشندوں کو اغوا کر لیا

👁️ 313 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے پانچ بھارتی باشندوں کو اغوا کر لیا

افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے پانچ بھارتی باشندوں کو اغوا کر لیا

 باماکو (ڈیلی اردو) بدامنی کے شکار مغربی افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے پانچ بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے، جن کے نامعلوم اغوا کاروں کے قبضے میں ہونے کی بھارت کے ان باشندوں کی آجر کمپنی اور سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

 

مالی ایک ایسی افریقی ریاست ہے، جسے مسلسل بدامنی اور مسلح جہادیوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا ہے۔ ڈاکار سے ہفتہ آٹھ نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان بھارتی کارکنوں کو ملک کے مغربی حصے میں کابری نامی مقام کے قریب سے مسلح افراد نے جمعرات کی رات اغوا کیا۔

 

ایک سکیورٹی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بھارتی شہری ایک ایسی کمپنی کے ملازم ہیں، جو اس ملک میں بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

 

اس کمپنی کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا، ’’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ پانچ بھارتی شہریوں کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے، جس کے بعد وہاں کام کرنے والے دیگر بھارتی شہریوں کو وہاں سے نکال کر بماکو پہنچا دیا گیا ہے۔‘‘

 

ابھی تک کسی بھی مسلح گروپ نے ان غیر ملکی کارکنوں کے اغوا کی ذمےد اری قبول نہیں کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C