افریقی ملک کانگو میں ایک ماہ کے دوران ’1500 سے زائد عام شہری‘ ہلاک
👁️ 224 بار دیکھا گیا
افریقی ملک کانگو میں ایک ماہ کے دوران ’1500 سے زائد عام شہری‘ ہلاک
کنشاسا (ڈیلی اردو/ اے ایف پی) افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کی طرف سے نئے سال 2026ء کے آغاز پر بتایا گیا ہے کہ کانگو کے مشرق میں صرف گزشتہ ماہ دسمبر میں ہی روانڈا کی ایک ملیشیا کے ہاتھوں ’ڈیڑھ ہزار سے زائد عام شہری‘ مارے گئے۔
کنشاسا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ 1,500 سے زائد سویلین باشندے اس وقت ہلاک کر دیے گئے، جب دسمبر میں کیگالی کی حمایت یافتہ M23 نامی ملیشیا نے مسلح خونریزی کی نئی لہر شروع کر دی۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے کنشاسا حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ نئی ہلاکتیں دسمبر کے اوائل میں شروع ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے آخر تک جاری رہیں۔
کنشاسا حکومت کے بیان کے مطابق، ’’کانگو اور روانڈ کی حکومتوں کے مابین امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر دستخطوں کے محض چند روز بعد چار دسمبر کو ایم 23 نامی ملیشیا نے اُوویرا نامی شہر پر قبضہ کر کے وہاں خونریزی شروع کر دی تھی۔‘‘
نسل کُشی دراصل ہے کیا؟
بیان کے مطابق اس شہر پر قبضے کے بعد وہاں سے ہزارہا عام شہری سرحد پار کر کے ہمسایہ ملک برونڈی میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، جبکہ اس ملیشیا کے ہاتھوں گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والے کانگو کے عام شہریوں کی تعداد کل بدھ کے روز تک 1,500 سے تجاوز کر چکی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C