افغان طالبان کا خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان
👁️ 152 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان
کابل (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ وہ خواتین کو ملازمت دینے والی ملکی اور بین الاقوامی ‘این جی اوز’ کو بند کر دیں گے۔
طالبان حکومت نے دو برس قبل ملک میں کام کرنے والی این جی اوز سے کہا تھا کہ وہ خواتین ملازمین کو معطل کر دیں کیوں کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق ہیڈ اسکارف نہیں پہنتیں۔
اتوار کی شب ‘ایکس’ پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں طالبان حکومت کی وزارتِ اقتصادیات نے خبردار کیا کہ نئے حکم نامے کی تعمیل نہ کرنے والی این جی اوز کو افغانستان میں کام کرنے کے لائسنس سے محروم ہونا پڑے گا۔
وزارت نے کہا کہ وہ ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کی تمام سرگرمیوں کی رجسٹریشن، کوآرڈینیشن، قیادت اور نگرانی کی ذمے دار ہے۔ لہٰذا طالبان کے کنٹرول سے باہر کے وہ ادارے جہاں خواتین ملازمین کام کرتی ہیں، وہاں انہیں کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی تمام سرگرمیاں روک کر ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
ماہرین اسے طالبان حکومت کی جانب سے این جی اوز کو کنٹرول کرنے یا ان میں مداخلت کی نئی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
اس مہینے کے شروع میں اقوامِ متحدہ نے کہا تھا کہ امدادی اداروں سے منسلک کئی افغان خواتین کو ان کے کام سے روک دیا گیا ہے۔ ان میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جن کی خدمات ان اداروں کے لیے بہت ضروری تھیں۔
اقوامِ متحدہ کے عہدے دار ٹام فلیچر کے مطابق طالبان کی اخلاقی پولیس کی جانب سے مختلف رفاہی اداروں میں کام کرنے والے مرد و خواتین کو کام سے روکنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
طالبان حکومت امدادی اداروں میں مداخلت اور کارکنوں کو کام سے روکنے کی شکایات کو رد کرتی ہے۔
طالبان حکومت نے پہلے ہی خواتین کو مختلف شعبوں میں کام سے روک رکھا ہے جب کہ چھٹی کلاس سے آگے بچیوں کی تعلیم پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔
‘بے پردگی’ کا باعث بننے والی کھڑکیاں ختم کرنے کا حکم
دوسری جانب طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ نے گھروں اور عمارتوں میں خواتین کے زیرِ استعمال جگہوں پر کھڑکیاں بنانے سے گریز کا حکم دیا ہے۔
ملا ہبت اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق موجودہ عمارتوں یا گھروں اور نئی تعمیرات پر بھی ہو گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جہاں سے کچن یا صحن نظر آتے ہوں۔
حکم نامے میں بلدیہ اور دیگر اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں ان احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ملا ہبت اللہ کے اس حکم نامے پر بات کرنے کے لیے طالبان حکومت کے ترجمان برائے وزارتِ ہاؤسنگ سے رابطہ کیا گیا، لیکن وہ دستیاب نہیں ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C