افغانستان بشام حملے کے منصوبہ سازوں کو حوالے کرے، پاکستان
👁️ 32 بار دیکھا گیا
افغانستان بشام حملے کے منصوبہ سازوں کو حوالے کرے، پاکستان
لاہور (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بشام حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو حوالے کر دے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی انجنیئرز کو نشانہ بنانے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان میں سیکورٹی سے متعلق اعلی عہدیداروں نے اتوار کے روز کہا کہ بشام میں 26 مارچ کو چینی انجینئروں پر ہونے والے خودکش حملے میں، افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت اور غیر ملکی دشمن کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی اور اسے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اور سہولت کاروں کی مدد سے انجام دیا گیا۔ اس حملے میں چین کے پانچ انجینئرز اور ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ ”مکمل طور پر” افغانستان سے کیا گیا تھا اور اس کا منصوبہ خاص طور پر پاکستان میں چینی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا تھا۔
حملے میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ٹی ٹی پی کی قیادت نے اس حملے کی منصوبہ بندی ایک اہم منصوبے کے طور پر کی اور دشمن کی خفیہ ایجنسیوں نے انہیں اس حملے کے لیے بھاری قیمت بھی ادا کی۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبان کی عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے رہنماؤں، بشمول اس کے سربراہ نور ولی محسود کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات برقرار رہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت بختیار شاہ، قاری عبداللہ اور خان لالہ نامی تینوں مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود اور اس کے مالاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ سمیت کالعدم گروپ کی پوری قیادت کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا، ”ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کریں، ان پر مقدمہ چلائیں یا انہیں ہمارے حوالے کر دیں۔”
یکطرفہ کارروائی کی تنبیہ
اسلام آباد افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی کی قیادت کے خلاف کارروائی کے لیے کابل پر کافی دنوں سے زور ڈالتا رہا ہے، تاہم ابھی تک اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں اور ان تازہ انکشافات سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مزید کشیدہ ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان کی بار بار کی درخواستوں کے باوجود افغانستان کی عبوری حکومت نے عسکریت پسندوں کی ان محفوظ ٹھکانوں سے ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے ہیں۔
اس کے بر عکس سن 2022 کے اواخر میں افغان طالبان کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کے خاتمے کے بعد سے ٹی ٹی پی کی جانب سے ہونی والی پرتشدد سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا، ”پاکستان نے یہ مسئلہ افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ اٹھایا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ وہاں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، لیکن ابھی تک، ہمیں اس کا کوئی اچھا نتیجہ نہیں ملا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ”عبوری افغان حکومت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔”
جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر افغان حکومت تعاون نہیں کرتی ہے تو پھر پاکستان کیا کرے گا؟ اس پر محسن نقوی نے کہا کہ ”پھر حکومت یکطرفہ فیصلہ کرے گی۔”
واضح رہے کہ پاکستان نے بشام میں چینی انجینئروں پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی تفتیش کے بعد یہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے بشام میں 26 مارچ کو ایک ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مقام پر کام کرنے والے چینی ورکروں کی گاڑی پر ہونے والے خوُد کش حملے میں پانچ چینی کارکنوں سمیت گاڑی کا پاکستانی ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
اس واقعے کے دوسرے روز ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کی مذمت کرتے ہوئے تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خیبر پختوانخواہ کے شہر بشام میں ہونے والے اس حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں پاکستان اور چین کے ساتھ فعال تعاون کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C