افغانستان: جنگی جرائم کے مرتکب آسٹریلوی فوجی تمغوں سے محروم
👁️ 118 بار دیکھا گیا
افغانستان: جنگی جرائم کے مرتکب آسٹریلوی فوجی تمغوں سے محروم
سڈنی (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) آسٹریلیا کے 25 فوجیوں کو افغانستان میں تعیناتی کے دوران درجنوں افغان شہریوں اور قیدیوں کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر دفاع نے اس حوالے سے کی گئی تحقیقات کے نتائج کو ’’قومی شرمندگی کا معاملہ‘‘ قرار دیا۔
آسٹریلیا نے اپنے ان فوجی کمانڈروں سے اعزازی تمغے واپس لینے کا اعلان کیا ہے، جن کے لڑاکا یونٹ افغانستان میں تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ اس بات کا اعلان آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے آج بارہ ستمبر بروز جمعرات کیا۔
2005 سے 2016 تک کے گیارہ سالوں میں افغانستان میں آسڑیلوی فوجیوں کی تعیناتی کے عرصے کے بارے میں کی گئی ایک سرکاری انکوائری کی رپورٹ میں آسٹریلیا کی ایلیٹ اسپیشل فورسز کے ہاتھوں 39 افغان شہریوں اور قیدیوں کے مبینہ غیر قانونی قتل کے ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔ میجر جنرل پال بریٹن کی سربراہی میں کی گئی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آسٹریلوی اسپیشل ایئر سروس رجمنٹ اور کمانڈو رجمنٹ کے 25 فوجی افغانوں کے غیر قانونی قتل میں ملوث تھے۔
’ہماری تاریخ میں جنگی جرائم کے سنگین ترین الزامات‘
وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے پارلیمنٹ کو بتایا، ” بریریٹن رپورٹ کا موضوع بننے والے الزامات ہماری تاریخ میں آسٹریلیا کے جنگی جرائم کے سب سے سنگین الزامات ہیں۔‘‘ مارلس نے کہا کہ چار سالہ تحقیقات میں فوجیوں کے حوالے سے خود کو برتر سمجھنے کے رویوں اور “قابل قبول معیارات سے انحراف‘‘ کا انکشاف ہوا، جو ”انتہائی سنجیدہ، قابل غور اور مکمل ردعمل کا متقاضی ہے۔‘‘
رپورٹ کی تقریباً تمام سفارشات پر عمل ہو گا
وزیر دفاع مارلس نے کہا کہ اس تحقیقاتی رپورٹ میں پیش کی گئی 143 سفارشات میں سے 139 کو اپنایا لیا گیا ہے۔ جن سفارشات پر عمل کیا جائے گا، ان میں فوجیوں کو دیے گئے تمغوں پر نظر ثانی، متاثرین کے لواحقین کے لیے معاوضہ سکیم اور فوجی کلچر میں اصلاحات شامل ہیں۔ باقی چار سفارشات کو اپنانے سے متعلق ابھی فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔
بریریٹن رپورٹ میں 19 افراد کو آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز بھی دی گئی، لیکن یہ ایک مشکل عمل ثابت ہوا ہے۔
مارلس نے مزید کہا کہ ”آسٹریلوی جنگی جرائم کا کوئی بھی مقدمہ آسٹریلیا کے اندر آسٹریلوی عدالتوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے ان واقعات کو ”قومی شرمندگی کا معاملہ‘‘ قرار دیا۔
امریکہ پر 11 ستمبر کے حملوں کے بعد آسٹریلیا نے طالبان، القاعدہ اور دیگر اسلام پسند گروپوں کے خلاف امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے اپنے 26,000 سے زیادہ فوجی افغانستان بھیجے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C