افغانستان: طالبان کی ‘پولیس’ کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن
👁️ 122 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان کی ‘پولیس’ کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈپی اے) اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی ‘اخلاقی پولیس’ کے دستے مغربی طرز کے بال کٹوانے اور موسیقی پر پابندی لگانے کے ساتھ ہی خواتین کو بغیر مرد کے سفر کرنے سے بھی منع کرتے ہیں۔
منگل کے روز شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے بھی ”اخلاقی پولیس” کو تعینات کر رکھا ہے، جو افغانستان میں مذہبی قانون کو سختی سے نافذ کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں اسلام پسند عسکریت پسند گروپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان نے ملک میں ”خوف کی فضا” پیدا کر رکھی ہے اور شریعت کے نفاذ کے لیے ‘اسلام کی تبلیغ و نہی عنی المنکر’ سے متعلق ایک نام نہاد وزارت قائم کی ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اے نے اس وزارت سے متعلق جو رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق کہ یہ وزارت انسانی حقوق اور آزادیوں کے خاتمے کی ذمہ دار ہے، جو بالخصوص خواتین کے ساتھ تفریق اور غیر منصفانہ سلوک کر کے انہیں نشانہ بناتی ہے۔
اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی طالبان نے لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے پہلے ہی روک دیا تھا، جبکہ خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے الگ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کیا کہتی ہے؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت نہی عنی المنکر اسلامی قوانین کی ایسی سخت تشریح کو نافذ کرتی ہے کہ جو آزاد پریس اور سول سوسائٹی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہی خواتین اور لڑکیوں کی ذاتی آزادیوں پر کریک ڈاؤن کرتی ہے۔
اخلاقی پولیس کے دستوں کے پاس ایسے شہریوں کو ڈانٹنے، گرفتار کرنے اور سزا دینے کا اختیار حاصل ہے، جو مغربی طرز کے ہیئر اسٹائل اور ممنوعہ موسیقی” سمیت تمام ”غیر اسلامی” سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہوں۔”
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق افغان طالبان کی اس مذکورہ وزارت نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور دعویٰ کیا کہ اس کے ایسے حکم نامے ”معاشرے کی اصلاح” کے لیے جاری کیے گئے تھے، جن پر ”عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔”
خواتین کو بغیر مرد ساتھی سفر کی اجازت نہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی مذکورہ وزارت کی جانب سے افغان باشندوں کی نجی زندگیوں میں مداخلت، اس کے قانونی اختیارات پر ابہام اور ”غیر متناسب سزاؤں کی” وجہ سے ”خوف و ہراس کا ماحول” ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت نے خواتین کے بغیر محرم کے سفر کرنے پر جو پابندی لگائی ہے، اس کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔
اس نے خواتین کے لیے ایک قدامت پسند لباس کوڈ بھی نافذ کیا ہے، جبکہ خواتین کو عوامی پارکوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور جو کاروبار خواتین کے زیر انتظام چلتے تھے، انہیں بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ادھر طالبان کی حکومت نے خواتین کے لیے محرم کے بغیر سفر کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ خواتین کی ”عزت اور عفت کی حفاظت کے لیے” اسلامی لباس کا نفاذ ان کی ”خدا کی طرف سے عائد کردہ فرائض میں سے” ہے۔
مغربی طرز کے بال رکھنے پر پابندی
طالبان کی اخلاقی پولیس ”روزمرہ کی زندگی میں مردوں اور خواتین کے درمیان میل جول کو کم کرنے کے اقدامات” بھی نافذ کرتی ہے۔ یہ پولیس دستے حجاموں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ مردوں کے ”مغربی طرز کے” بال کاٹنے سے منع کر دیا کریں اور وہ موسیقی بجانے والے لوگوں کو گرفتار بھی کرتے ہیں۔
ادھر طالبان کی وزارت نے عوامی مقامات پر خواتین پر پابندی لگانے کی تردید کی اور کہا کہ وزارت صرف مخلوط صنفی ماحول میں مداخلت کرتی ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو دیر گئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ ”افغانستان کو مغربی نقطہ نظر سے پرکھنے کی کوشش کر رہی ہے”، جب کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔
مجاہد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ”اسلامی قانون میں تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، مردوں اور عورتوں کے ساتھ شرعی قانون کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے، اور کوئی ظلم نہیں ہوتا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C