افغانستان میں امریکی فوج کیلئے کام کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر جو بائیڈن
👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان میں امریکی فوج کیلئے کام کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر جو بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو) صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنہوں نے ہماری مدد کی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ایسے شہریوں کو امریکا میں خوش آمدید کہیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ کے دوران امریکا کی مدد کرنے والوں کو فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مدد کرنے والے افغانوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔ ہمارے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو افغانستان میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کا دعویٰ ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی فوج کی مدد کرنے والے 20 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان افغان ترجمانوں اور دیگر افراد کو بھی افغانستان سے نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان افراد کی امریکا کی منتقلی کی درخواستوں پر کام جاری ہے۔ ممکنہ طور پر ان درخواستوں پر کام اگست تک مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اتحادی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان ترجمان اور دیگر افراد اپنی جانوں کی حفاظت اور محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے گزشتہ دو ماہ سے ریلیاں نکال رہے ہیں اور آج صدر جوبائیڈن سے افغان صدر کی ملاقات میں بھی اس معاملے پر بات ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C