افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
👁️ 285 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی)پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بدھ یکم جولائی کے روز بھارتی وزارت خارجہ کے، افغانستان پر پاکستان کے فضائی حملوں سے متعلق، ایک بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ''افغانستان میں عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز، ہدفی اور متناسب کارروائیوں‘‘ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستانی ترجمان نے کہا کہ بھارت کا موقف ''لغو اور مضحکہ خیز‘‘ ہے۔ ان کے بقول بھارت ماضی میں بھی اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت میں مداخلت کرتا رہا ہے۔
بھارت نے افغانستان کے رہائشی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا، ''پاکستان کی یہ کھلی جارحیت افغانستان کی خود مختاری پر حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔‘‘
نئی دہلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائی پاکستان کے ''غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے بلاتوقف تسلسل‘‘ کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اس کی ''داخلی ناکامیوں کا الزام سرحد پار تشدد کے ذریعے دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش‘‘ ہے۔
خیال رہے کہ افغان علاقے میں اتوار 28 جون کو کی گئی ان زمینی اور فضائی کارروائیوں کے بعد پاکستان نے کم از کم 29 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ افغان طالبان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حملوں میں کم از کم 38 شہری مارے گئے۔
اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا، ''بھارت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی بھی کرتا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی ہے۔‘‘
پاکستان کا یہ موقف رہا ہے کہ بھارت مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان 'ٹی ٹی پی‘ اور دیگر پاکستان مخالف عسکریت پسند تنظیموں کی معاونت کرتا رہا ہے، تاہم نئی دہلی اس کی تردید کرتا ہے۔
ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے ان ''بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔‘‘
ترجمان نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملکی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چار ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہت کشیدہ اس لیے بھی ہیں کہ اسلام آباد کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں ایسے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں ہیں جو پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں تاہم افغان طالبان اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عسکریت پسندی پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C