افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے، سلامتی کونسل
👁️ 54 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے، سلامتی کونسل
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی برادری کو یکجا ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے بنیاد بننے سے بچانے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فوری طور پر نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے، جس میں خواتین کو بھی برابر حصہ ملے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر افغانستان کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے بچائیں۔
سلامتی کونسل کے 15 ارکان کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق سلامتی کونسل نے کہا کہ عالمی برادری یقینی بنائے کہ افغانستان دہشت گردی کے لیے مرکز نہ بن جائے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس کو بتایا کہ ‘افغانستان میں عالمی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دنیا کو متحدہ ہونا چاہیے’۔
بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل نے ‘افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقینی ہو کہ سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف حملے یا دھمکی کے لیے استعمال ہو’۔
سلامتی کونسل نے کہا کہ ‘طالبان اور نہ ہی دوسرا کوئی افغان گروپ یا کسی کو بھی انفرادی طور پر ملک کے اندر دہشت گردی کی سرگرمی کی حمایت نہیں کرنی چاہیے’۔
افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے اور طالبان کی جانب سے کابل میں قبضے کے بعد ہونے والے ہنگامی اجلاس کو انتونیو گوتریس نے بتایا کہ ‘افغانستان کو دوبارہ کبھی دہشت گردوں تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور استعمال ہونے بچانے کو یقینی بنانے کے لیےعالمی برادری کو متحد ہونے پڑے گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یکجا ہوں، مل کر کام کریں اور اتحاد کا ثبوت دیں’۔
دنیا کے تمام ممالک پر زور دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں عالمی دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں اور ضمانت دیں کہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے’۔
اجلاس کے دوران امریکا نے انتونیو گوتریس کے بیان کو سراہا اور امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ‘ہم تمام فریقین سے دہشت گردی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم سب اس کو یقینی بنائیں کہ افغانستان اب کبھی بھی دہشت گردی کی بنیاد نہ بنے’۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ کشیدگی کو فوری ختم کردیا جائے اور ‘قومی مصالحتی عمل کے ذریعے افغانوں کی سربراہی میں حل نکالا جائے’۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وہاں ایک نئے حکومت بنائی جائے ‘جس میں اتحاد، اشتراک اور سب کی نمائندگی ہو اور اس میں خواتین کو مکمل طور پر برابر حصہ دیا جائے’۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر غلام ایم اسحٰق زئی نے ارکان پر زور دیا کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کریں۔
چین نے کہا کہ وہ افغانستان میں اگلی حکومت کے ساتھ دوستانہ اور تعاون کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
روس نے تصدیق کرتےہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کی صدارت میں دوسری مرتبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C