افغانستان: کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکا، 2 سفارت کاروں سمیت متعدد افراد ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکا، 2 سفارت کاروں سمیت متعدد افراد ہلاک
ماسکو + کابل (ڈیلی اردو/ رائٹرز/اے پی) افغان دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر پیر پانچ ستمبر کی صبح ہونے والے ایک خود کش بم حملے میں روسی سفارتی عملے کے دو ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔ مجموعی طور پر اس بم دھماکے میں ایک شہری سمیت چار افراد مارے گئے۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی اور کابل میں مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ خودکش بم حملہ افغان دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں روسی سفارت خانے کے باہر پیر کی صبح دس بج کر پچاس منٹ پر کیا گیا۔ فوری طور پر کم از کم چار ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے، جن میں سے دو روسی سفارتی اہلکار تھے، تیسرا دھماکے کی جگہ پر موجود افراد میں سے ایک عام شہری اور چوتھا خود کش حملہ آور۔
اس بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اس لیے زیادہ ہو سکتی ہے کہ چند رپورٹوں کے مطابق اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ اور دس کے درمیان بنتی ہے۔
ہدف روسی سفارت کار تھے
روس کی آر آئی اے نوووستی نامی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس بم دھماکے کا ہدف واضح طور پر روسی سفارت کار تھے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ خود کش بم دھماکا اس وقت کیا گیا، جب روسی سفارت خانے کا ایک اہلکار سفارت خانے کی عمارت سے باہر نکل کر ان لوگوں میں سے چند ایک کے نام پکارنے لگا تھا، جنہوں نے روس کے ویزے کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں۔ بعد ازاں ماسکو میں روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی کہ اس بم حملے میں دو روسی سفارتی اہلکار مارے گئے۔
دوسری طرف کابل پولیس کے سربراہ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم ایک عام شہری ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خود کش حملہ آور نے بم دھماکا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے ارادے بھانپ کر گولی مار دی تھی۔
ترجمان کے بقول یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حملہ آور وہ بم دھماکا کرنے میں کامیاب رہا تھا، جس کی اس نے تیاری کر رکھی تھی۔ دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ اگر حملہ آور کو سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے سے پہلے ہی گولی مار دی تھی تو پھر وہاں ہونے والا دھماکا کس نے کیا تھا؟
ماسکو میں وزارت خارجہ کا موقف
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ دھماکا کابل میں روسی سفارت خانے کی عمارت کے قونصلر سیکشن کے دروازے کے بالکل قریب کیا گیا۔ بیان کے مطابق، ”یہ بم دھماکا ایک نامعلوم عسکریت پسند نے کیا، جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود عام افغان شہری بھی اس بم دھماکے کی زد میں آ گئے۔‘‘
کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق فوری طور پر کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ یہ بم حملہ افغانستان میں کیے جانے والے ان خونریز حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جن میں گزشتہ برس طالبان کے ملک میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے کافی تیزی آ چکی ہے۔
ایسے بہت سے ہلاکت خیز حملوں کی ذمے داری ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نامی شدت پسند تنظیم کی مقامی شاخ قبول کر چکی ہے۔
گزشتہ سال سابق شورش پسندوں نے اس وقت ملک پر قبضہ کیا جب امریکہ اور نیٹو کے فوجی اپنے انخلا کے آخری مراحل میں تھے، تب سے اسلام اسٹیٹ (داعش) گروپ کے مقامی جنگجوؤں نے طالبان اور سشہریوں کے خلاف حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2744 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C