افغانستان: کابل میں کار بم دھماکا، دو بچوں سمیت 7 افراد شہید
👁️ 69 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں کار بم دھماکا، دو بچوں سمیت 7 افراد شہید
کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغان حکومت نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کے بدلے دو طالبان کمانڈروں اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کو رہا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سکول جانے والے دو بچوں سمیت 7 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ نے وزارت کی عمارت کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہےکہ دھماکے کا ہدف کیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اور شہید ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں انسداد منشیات کے دفتر سمیت کئی این جی اوز کے دفاتر ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق اب تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3320 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C