افغانستان کو تشدد کی نئی لہر کا سامنا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان کو تشدد کی نئی لہر کا سامنا
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں کیے گئے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
طالبان کے ایک مقامی لیڈر کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شہر کے وسط میں قائم شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے وقت نمازی مسجد میں عبادت میں مصروف تھے۔ یہ مسجد شہر میں شیعہ مسلمانوں کی سب سے بڑی اور سب سے پرانی مسجد ہے۔ اس طالبان لیڈر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔
تشدد کی نئی لہر
گزشتہ چند دنوں سے افغانستان کو تشدد کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سٹرک کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہو گئے تھے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکا کابل کے شعیہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں ہوا۔
دو روز قبل اسی علاقے میں کئی تعلیمی اداروں میں دھماکے کیے گئے جن میں بچوں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس تازہ حملے کی اب تک کسی نے ذمہ دار قبول نہیں کی۔
ادھر شمالی بلخ صوبے میں بھی ایک شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات اور ثقافت ذبیح اللہ نورانی کے مطابق ابھی تک اس دھماکے میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا نہیں پتا۔
شیعہ برادری مسلسل نشانے پر
افغانستان میں ہزارہ افراد شیعہ اقلیتی گروپ ہیں۔ یہ ملک کی 36 ملین آبادی کا نو فیصد ہیں۔ ہزارہ افراد تاجک، ازبک اور پشتون افراد سے مختلف دکھتے ہیں اور انہیں ان کے شیعہ ہونے کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے۔
دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی افغانستان میں شاخ کو آئی ایس ان خراسان کہا جاتا ہے۔ اس گروپ نے ماضی میں شعیہ مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ مئی میں دشت بارچی نامی ایک شعیہ اکثریتی علاقے میں قائم اسکول پر کیے جانے والے حملے میں بچیوں سمیت ساٹھ بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
دشت بارچی اور مغربی کابل میں شعیہ افراد کی آبادیوں کو زیادہ تر داعش کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس حالیہ واقعہ کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اسلامک اسٹیٹ ان خراسان کی سرگرمیاں عسکریت پسند حکمران طالبان کے لیے بھی بڑا درد سر ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے بڑے حریف ہیں اور ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8944 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4781 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2548 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1993 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C