القاعدہ نے ایمن الظواہری کی مبینہ ویڈیو جاری کردی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
القاعدہ نے ایمن الظواہری کی مبینہ ویڈیو جاری کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکہ نے رواں برس جولائی میں ایک میزائل حملے میں ایمن الظواہری کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم شدت پسند تنظیم القاعدہ نے سابق سربراہ کے جانشین کا اب تک اعلان نہیں کیا ہے۔
امریکہ نے رواں برس جولائی میں ایک میزائل حملے میں ایمن الظواہری کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم شدت پسند تنظیم القاعدہ نے سابق سربراہ کے جانشین کا اب تک اعلان نہیں کیا ہے۔
القاعدہ نے ایک آڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریکارڈنگ ان کے سابق سربراہ ایمن الظواہری کی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس گروپ ‘سائٹ’ نے بتایا کہ القاعدہ نے جمعے کے روز 35 منٹ دورانیے کی ایک ریکارڈنگ جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہے۔
سائٹ کے مطابق ریکارڈنگ کی تاریخ غیر واضح ہے اور اس میں سنائی دینے والے بیان سے بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ اسے کب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
القاعدہ کے سابق سربراہ ایمن الظواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ رواں برس جولائی کے اواخر میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امریکی میزائل حملے میں مارے گئے تھے۔ ان کی ہلاکت کو سن 2011ء میں تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اس شدت پسند گروپ کے لیے سب سے بڑا دھچکا قرار دیا گیا تھا۔
ایمن الظواہری کی ‘ہلاکت’ کے بعد امریکی انتظامیہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا تھا کہ الظواہری برسوں سے روپوش تھے اور ان کی تلاش اور ہلاکت انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس اداروں کے “محتاط، صبر آزما اور مسلسل کاوشوں” کا نتیجہ تھی۔
امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دو دہائیوں سے واشنگٹن کو مطلوب القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کے لیے ان کا روزمرہ کا معمول ہی جان لیوا ثابت ہوا، جب 31جولائی کی صبح ایک امریکی میزائل نے انہیں ان کی بالکونی میں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق القاعدہ کے 71 سالہ رہنما کابل کے محلے شیرپور میں اپنے تین منزلہ مکان میں اپنے معمول کے مطابق صبح چھ بجکر 15منٹ پر بالکونی میں آئے، جو ان کے لیے آخری لمحات ثابت ہوئے۔
اخبار کے مطابق وہ عام طور پر طلوع آفتاب کے بعد بالکونی میں آتے تھے اور ہمیشہ اکیلے ہوتے تھے۔ امریکی انٹیلی جنس نے ان کے اسی معمول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی۔
جانشین کا اعلان اب تک نہیں
حالانکہ القاعدہ نے ایمن الظواہری کے جانشین کے نام کا اب تک اعلان نہیں کیا ہے تاہم ماہرین کے مطابق مصری اسپیشل فورسز کے سابق افسر سیف العادل کو تنظیم کے سربراہ کے عہدے کا سب سے مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔
امریکہ نے سیف العادل کی گرفتاری میں مدد کے لیے ٹھوس معلومات دینے والے کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایمن الظواہری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بعد تنظیم کے سب سے اہم رہنما اور ان کے جانشین تھے۔ انہیں امریکہ میں سن 2001ء میں نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔
وہ سن 2001 میں امریکی فورسز کے حملے کے دوران اسامہ بن لادن کے ساتھ مشرقی افغانستان کے پہاڑی سرحدی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے۔ امریکہ نے ان کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شام میں حمص آئل ریفائنری پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلنگ سیل کے 2 ارکان گرفتار
02/November/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی باغیوں سے شہریوں اور تنصیبات پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ
01/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7573 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5556 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C