امریکا نے سلمان رشدی کے سر کی قیمت لگانے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگا دیں
👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکا نے سلمان رشدی کے سر کی قیمت لگانے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ اورمحکمہ خزانہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہےکہ امریکہ ایران میں قائم’ 15 خرداد فاؤنڈیشن ‘ کی جانب سے مصنف سلمان رشدی کے سر کی قیمت کے طور پر 3 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کرنے کی وجہ سے اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر رہا ہے، جس کے نتیجےمیں اگست میں مصنف پر حملہ ہوا تھا۔
1989 میں، رشدی کے ناول The Satanic Verses کی اشاعت کے بعد اس وقت کے ایرانی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی نے مصنف کی موت کا فتویٰ جاری کیا تھا، جس کے نتیجے میں رشدی اور ان سے وابستہ افراد پر حملے ہوئےتھے۔ رشدی کی کتاب کو مسلمانوں میں کئی حلقے اہانت مذہب کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ایران کے موجودہ سپریم لیڈر نے 2017 میں اس فتویٰ کی از سر نو توثیق کی اور اسے حال ہی میں اگست 2022 میں ایران میں حکومت کے کنٹرول والے میڈیا نے دوبارہ شائع کیا تھا۔
ایک بیان میں، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ’ 15 خرداد فاؤنڈیشن ‘ نے رشدی پر انعام کو برقرار رکھا ہے اور 2012 میں مصنف کی ہلاکت پر اپنا انعام، 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر سے بڑھا کر، 3 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تنظیم نے اپنی اس پیشکش کی تشہیر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس کسی نے بھی رشدی کو قتل کیا اسے فوری طور پر یک مشت یہ رقم ادا کر دی جائے گی۔
بیان میں، دہشت گردی اورفنانشل انٹیلی جنس کے معاون وزیرخزانہ، برائن ای نیلسن نے کہا، “امریکہ ایرانی حکام کی جانب سے اظہار رائے ، مذہب یا عقیدے کی آزادی، اور آزادی صحافت کے عالمی حقوق کے خلاف درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔۔”
75 سالہ رشدی پر 12 اگست کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نیویارک کے چوٹاکوا کے علاقےمیں ایک لیکچر ہال میں تقریرشروع کرنے والے تھے۔ ان کے چہرے، گردن اور جسم پر چھرے سے وار کئے گئے ، جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی کئی سرجریز کی گئیں۔
جمعے کو بیک وقت دئے جانے والے ایک بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر جاری کئے جانے والے فتویٰ کا مقصد دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دینا تھا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ، “امریکہ اس طرح کی اشتعال انگیزی اور رشدی پر حملے کو اظہار رائے کی آزادی پر کھلے حملے اور دہشت گردی کی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئےان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ آج کی کارروائی اس کا ایک اور واضح اشارہ ہے کہ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2831 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C