امریکا نے سینئر ایرانی حکام اور اہلخانہ کے ویزا و مراعات منسوخ کر دیے
👁️ 222 بار دیکھا گیا
امریکا نے سینئر ایرانی حکام اور اہلخانہ کے ویزا و مراعات منسوخ کر دیے
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سینئر ایرانی حکام اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، ایرانی حکومت کے وہ اعلیٰ عہدیدار اور ان کے خاندان، جو عوام پر جبر و تشدد سے فائدہ اٹھاتے ہیں، امریکی امیگریشن نظام سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی رجیم کی جانب سے ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی ناقابلِ قبول ہیں، اور ایسے عناصر کو امریکہ میں قیام یا سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
امریکی حکام نے اس فیصلے کو ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانی حقوق کی حمایت کے عزم کے طور پر پیش کیا، جبکہ یہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی امریکی پالیسی کا بھی حصہ ہے۔
اس سے قبل یورپی یونین نے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن میں ملوث 15 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جن میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے مطابق پاسداران انقلاب فورس کو القاعدہ، حماس اور داعش جیسے گروہوں کے برابر سمجھا جائے گا، کیونکہ اس نے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
22/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے قریب ایک ہی دن میں 7 تیل بردار جہاز متاثر، ایران کا بحری حملوں اور سرنگوں سے ٹکرانے کا دعویٰ
22/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11924 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C