امریکا کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان برقرار، پیٹ ہیگسیتھ کا انتباہ
👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان برقرار، پیٹ ہیگسیتھ کا انتباہ
واشنگٹن(ڈیلی اردو)امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ختم نہیں ہوا اور اگر حالات نے ضرورت پیدا کی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور خطے میں تیل کی ترسیل بھی بحال ہوچکی ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق تہران پر عائد سخت معاشی پابندیاں بھی اثرانداز ہورہی ہیں اور ایران کو شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کے لیے مذاکرات کی جانب بڑھنا ہی بہتر راستہ ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا راستہ بند نہیں کیا، تاہم آئندہ کسی اقدام کا فیصلہ حالات اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں کے دوران واضح کیا ہے کہ فی الحال ایران کے خلاف مزید امریکی حملے متوقع نہیں۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اس مرحلے پر فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی پابندیوں اور دیگر ذرائع سے ایران پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر توجہ دے رہا ہے، جبکہ نئی پابندیوں کے ذریعے تہران پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26273 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15521 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C