امریکا کی پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان کیخلاف جنگ میں مدد کی پیشکش
👁️ 37 بار دیکھا گیا
امریکا کی پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان کیخلاف جنگ میں مدد کی پیشکش
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینا دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسی دوران امریکا نے بھارت اور پاکستان کو اپنے اختلافات کو دور کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی شراکت دار ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے واشنگٹن پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ایک نیوز بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ ’واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں، تشدد کی کارروائیاں بند کریں اور یرغمال لوگوں کو رہا کریں‘۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’جب دو ممالک کے درمیان مشترکہ خدشات کی بات آتی ہے تو افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں اور پاک ۔ افغان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف کارروائی سمیت مشترکہ مفادات میں امریکا، پاکستان کا شراکت دار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں بھارت اورپاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان لفظی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’بھارت ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، امریکا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائیلاگ دیکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ ’بھارت اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہمیت کی حامل ہے، دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات دوستی کی نوعیت کے ہیں‘۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’جہاں تک اختلافات کا تعلق ہے تو ہماری دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط شراکت داری ہے اور اسی وجہ سے ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان لفظی جنگ نہیں چاہتے، پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہوگی‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C