امریکا: کیلیفورنیا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 3 زخمی
👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکا: کیلیفورنیا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 3 زخمی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے قریب ایک یہودی عبادت گاہ میں 19 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور ایک ربی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے نوجوان سے مسجد پر ہونے والے حملے کی تفتیش بھی جارہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر منتخب حکومتی نمائندوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے یہود مخالف حملہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ 6 ماہ قبل امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور یہ امریکا کی تاریخ میں یہودیوں پر کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ تصور کیا جارہا تھا۔
سان ڈیاگو کے کاؤنٹی شیرف ویلیئم گورے کا کہنا تھا کہ یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ حملے میں اے آر قسم کا ہتھیار استعمال ہوا ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت جان ارنیسٹ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے عبادت گاہ میں متعدد گولیاں چلائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بارڈر پیٹرول ایجنٹ، جو ڈیوٹی پر تعینات نہیں تھے، نے ملزم پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
دوسری جانب سان ڈیاگو کے پولیس چیف نے بتایا ملزم نے فرار ہونے کے بعد 911 پر کال کرکے عبادت گاہ میں فائرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا اور جب ایک افسر اسے گرفتار کرنے کے لیے پہنچا تو اس نے گاڑی سے نکل کر گرفتاری دے دی۔
شریف نے بتایا کہ یہودی عبادت گاہ میں جاری، ایک ہفتے طویل تقریبات جو مصر میں ان کی غلامی کی یاد کے سلسلے میں منائی جاتی ہیں، کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور ربی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
بعد ازاں سان ڈیاگو کاؤٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ربی یوہان فریڈکن نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ سان ڈیاگو میں موجود یہودی رہنما نے مقتول کی شناخت 60 سالہ لوری کایے کے نام سے کی ہے، جن کا تعلق پاوے سے تھا۔
زخمیوں کی شناخت ربی یسرویل گولڈسٹین، 8 سالہ نویا دھان اور 34 سالہ الموگ پریٹس کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں لیکن تفتش کار اس کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کہ اس نے گزشتہ ماہ ایک مسجد پر فائرنگ کی تھی، کی تحقیقات کررہے ہیں، اس حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم املاک کو نقصان پہنچا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم نے حملے سے قبل یہودی مخالف پوسٹ آن لائن شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر 2018 کو امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
بعد ازاں گرفتاری کے بعد امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا تھا ہے کہ یہودی ہماری نسل کشی کررہے ہیں اس لیے چاہتا ہوں کہ تمام یہودی مرجائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C