امریکا: یمنی صدر کو استعفے پر سعودی عرب نے مجبور کیا، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا: یمنی صدر کو استعفے پر سعودی عرب نے مجبور کیا، وال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صدر منصور ہادی کو سعودی عرب نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اخبار کے مطابق ہادی اب ریاض میں اپنے گھر پر نظر بند ہیں اور ان کے رابطے محدود کیے جا چکے ہیں۔
واشنگٹن سے پیر اٹھارہ اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے اپنی اتوار کی اشاعت میں انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی کے شکار اور انتہائی غریب عرب ملک یمن کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد ربو منصور ہادی نے سات اپریل کو اپنا جو استعفیٰ دیا تھا، اس کی وجہ سعودی عرب کے حکمرانوں کی طرف سے ڈالا جانے والا دباؤ تھا۔
یمن کی خانہ جنگی میں ان دنوں ایک ایسا وقفہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جو پچھلے کئی برسوں سے بہت ہی کم دیکھنے میں آیا تھا۔ ان حالات میں صدر منصور ہادی نے گیارہ روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اختیارات ایک نئی یمنی لیڈرشپ کونسل کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ہادی کو ان کا تحریری حکم نامہ سعودی ولی عہد نے ہاتھ میں تھمایا
امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے نام لیے بغیر انتہائی قابل اعتماد سعودی اور یمنی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر منصور ہادی نے اپنے استعفے سے قبل جو صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا، وہ تحریری شکل میں انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا۔
قالت صحيفة وول ستريت جورنال الأميركية إن السعودية "دفعت" الرئيس اليمني عبد ربه منصور هادي إلى التنحي هذا الشهر، مضيفة إن السلطات السعودية "احتجزته" إلى حد كبير في منزله في الرياض و"قيدت" الاتصالات معه في الأيام التي تلت ذلك، وفقا لمسؤولين سعوديين ويمنيين تحدثوا للصحيفة. pic.twitter.com/KscD1b8tCl
— قناة الحرة (@alhurranews) April 18, 2022
اسی صدارتی حکم نامے میں ہادی نے اپنے اختیارات ایک ایسی نئی لیڈرشپ کونسل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، جو یمن کے مختلف سیاسی گروپوں کے آٹھ نمائندوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق چند سعودی حکام نے یہ دھمکی بھی دے دی تھی کہ اگر صدر منصوری ہادی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کیا، تو وہ ان کی کرپشن کے ثبوت عام کر دیں گے۔ اس پر عبد ربو منصور ہادی کے پاس مبینہ طور پر استعفیٰ دے دینے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا تھا۔
ہادی کی ریاض میں گھر پر نظر بندی
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی اور یمنی حکام نے اس امر کی بھی مبینہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ استعفے کے بعد سے منصور ہادی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔ جریدے کے مطابق ان کی زندگی اب ان کی رہائش گاہ تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور اسے گھر پر نظر بندی کے علاوہ کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
ایک سعودی اہلکار نے یہ تصدیق بھی کی کہ منصور ہادی کو ٹیلی فون تک رسائی بھی حاصل نہیں اور ان کے بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے بھی انتہائی محدود کیے جا چکے ہیں۔ ایک دوسرے سعودی اہلکار نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ہادی کے مستعفی ہونے کی اس لیے بھی حوصلہ افزائی کی گئی کہ یمن کے مختلف جنگی فریق ملکی رہنما کے طور پر صدر منصور ہادی کی قیادت پر اعتماد کھو چکے تھے۔
استعفے کے بعد سعودی ردعمل
سرکاری طور پر سعودی عرب نے صدر منصور ہادی کے مستعفی ہو جانے کا خیر مقدم کیا تھا اور ساتھ ہی کئی برسوں کی خانہ جنگی سے تباہ حال یمن کے لیے تین بلین ڈالر کی امدا دکا اعلان بھی کر دیا تھا۔
منصور ہادی یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ تھے اور ان کی قیادت میں ہی، سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی مدد سے، یمنی حکومت کی فورسز کئی سال تک ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف لڑتی رہی تھیں۔ سعودی عرب اپنی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی صورت میں منصور ہادی کی حکومت کی حمایت میں یمن کی خانہ جنگی میں 2015ء میں شامل ہوا تھا۔
منصور ہادی یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کے وسیع تر علاقوں پر ایران نواز حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے اور تب سے اب تک وہیں مقیم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C