امریکن اسلحہ کے فروخت میں 49 فیصد اضافہ
👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکن اسلحہ کے فروخت میں 49 فیصد اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اسلحہ کی فروخت میں سال 2022 میں 49 فیصد تک پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر پچھلے سال 205،6 ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کیا گیا۔
یہ بات دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بتائی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق انڈونیشیا کو ‘ایف 15 آئی ڈی’ جنگی طیارے 13،9 ارب ڈالر میں فروخت کیے گئے۔ یونان کو 6،9 ارب ڈالر مالیت کے کثیر المقاصد بحری جنگی جہاز دیے گئے۔ اسی طرح پولینڈ کو 6 ارب ڈالر کی مالیت کے ‘ایم آئی اے 2 ابرام ٹینک ‘فروخت کیے گئے۔
جنرل ڈائنامکس کارپوریشن کے تیار کردہ یہ ابرام ٹینک اور لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ایف 15 بنانے والی لاک ہیڈ ہی بحری جنگی جہاز بناتی ہے۔ دوسرے ملکوں کی حکومتوں کے لیے امریکہ سے یہ اسلحہ خریدنے کے دو بڑے طریقے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ کوئی حکومت براہ راست امریکی کمپنیوں سے تجارتی ڈیل کی بات کرے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کوئی حکومت اپنے ملک میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرے۔ اس دوسرے طریقے کو عام طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔ تاہم دونوں طریقوں کے بعد حتمی منظوری امریکی حکومت کو ہی دینا ہوتی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے مطابق سال 2022 کے دوران کئی بیرونی حکومتوں نے امریکی کمپنیوں سے براہ راست ڈیل کی۔ اس طرح ان براہ راست ڈیلزکے نتیجے میں کمپنیوں کی فروخ 48،6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 153،7 ارب ڈالر تک چلی گئی۔ اس کے مقابلے میں امریکی حکومت کے توسط سے ہونے والے اسلحہ خریداری کے معاہدوں میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 2021 کے دوران امریکہ سے خرید کردہ اسلحہ مالیت سے 34،8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 51،9 ارب ڈالر کی مالیت تک چلے گئے۔
دفتر خارجہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران 138 ارب ڈالر کا سودا فروخت ہوا، جبکہ سال 2022 کے دوران اسلحہ فروخت میں امریکی کامیابی بڑھی اور 138ارب ڈالر کے مقابلے میں 205،6 ارب ڈالر تک چلی گئی۔تاہم دفتر خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ سال 2022 کے دوران اسلحہ فروخت کرنے ممیں زیادہ کن ملکوں اور خطوں میں کامیابی ملی۔ نہ اس پس منظر میں روس یوکرین جنگ سے یورپ کی بدلی ہوئی صورت حال کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن امریکہ کے لیے خوش آئند بات ہے کہ یہ غیر معمولی اضافہ عالمی کساد بازاری کے ماحول کے باوجود ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C