امریکہ میں گرفتار لقمان خان پاکستانی نہیں، دفترِ خارجہ
👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکہ میں گرفتار لقمان خان پاکستانی نہیں، دفترِ خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں گزشتہ ہفتے اسلحے اور ایک مبینہ حملے کے تحریری منصوبے کے ساتھ گرفتار ہونے والا شخص پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو دن قبل امریکی محکمہ انصاف نے بتایا تھا کہ ولمنگٹن میں 25 سالہ لقمان خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک غیرقانونی مشین گن، دیگر اسلحہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کا تحریری منصوبہ ملا تھا۔
محکمہ انصاف نے اس کی شہریت نہیں بتائی تھی، تاہم پاکستانی، بھارتی اور امریکی میڈیا نے اسے پاکستانی نژاد امریکی شہری قرار دیا تھا، جس کی پاکستان نے سختی سے تردید کر دی ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 نومبر کی رات 11 بج کر 47 منٹ پر نیو کیسل کاؤنٹی پولیس کے اہلکار ایک پراپرٹی چیک کرنے پہنچے جہاں ایک سفید ٹویوٹا ٹکوما گاڑی کھڑی تھی۔ پولیس نے ٹریفک اسٹاپ کے دوران 25 سالہ لقمان خان کو روکا، لیکن ان کی جانب سے مزاحمت پر انھیں حراست میں لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران ان کی گاڑی سے پوائنٹ 357 کیلیبر کی گلوک پستول اور 27 راؤنڈز سمیت مزید تین 27 راؤنڈ میگزین، ایک نائن ایم ایم میگزین، ایک آرمرڈ بیلسٹک پلیٹ اور ایک نوٹ بُک ملی۔ نوٹ بُک میں مزید اسلحے کی فہرست، کسی حملے کے ممکنہ منصوبے اور حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے طریقے تحریر تھے، جب کہ یونیورسٹی آف ڈیلاویئر پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک رکن، عمارت کے لے آؤٹ اور داخلی و خارجی راستوں کا ذکر بھی موجود تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 25 نومبر کو ایف بی آئی اور مقامی پولیس نے ولمنگٹن میں اس کے گھر کی تلاشی لی، جہاں سے ایک گلوک 19 پستول برآمد ہوئی جس میں غیرقانونی مشین گن کنورژن ڈیوائس یعنی ’سوئچ‘ نصب تھا، علاوہ ازیں پوائنٹ 556 رائفل اور 11 میگزین بھی ملے۔
چارج شیٹ کے مطابق اس پر غیرقانونی مشین گن رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اور جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
امریکہ میں گزشتہ تقریباً ایک ہفتے میں تین افغان شہری پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں رحمان اللہ، جان شاہ صافی اور محمد داؤد الوکزئی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ورجینیا سے شاہ صافی کی گرفتاری کی تصدیق کی جن پر داعش خراسان کی مدد کرنے اور افغانستان میں اپنے والد، جو ایک مسلح گروہ کے کمانڈر ہیں، کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکساس میں محمد داؤد الوکزئی نامی افغان شہری کو ’بم بنانے اور خودکش حملوں کی دھمکیوں‘ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق وہ 23 نومبر کو ٹک ٹاک، ایکس اور فیس بک پر ویڈیو کی صورت میں دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کر رہا تھا۔
گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والا تیسرا افغان شہری رحمان اللہ لکنوال ہے، جس نے واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔ چارج شیٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران اس نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا اور زخمی ہونے کے باوجود گن دوبارہ لوڈ کی۔ اس پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی نیت سے حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 344 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 682 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9008 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4538 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C