امریکہ کے پاس پاکستان سے سٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا موقع ہے، مارکو روبیو
👁️ 355 بار دیکھا گیا
امریکہ کے پاس پاکستان سے سٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا موقع ہے، مارکو روبیو
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس پاکستان کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک (تزویراتی) تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع موجود ہے، اور یہ تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا شراکت داری کی قیمت پر نہیں ہوں گے۔
روبیو نے یہ بات ہفتے کے روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا بھارت نے حالیہ دنوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت پر کسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی تناؤ کی وجہ سے ان کے پاس فکرمند ہونے کی وجوہات موجود ہیں، لیکن میرے خیال میں انھیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمیں بہت سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے ہوتے ہیں۔‘‘
روبیو نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا ایک موقع دکھائی دیتا ہے اور واشنگٹن اس موقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ان کے بقول، ’’یہی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے ممالک تلاش کریں جن کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں کام کیا جا سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’جہاں تک سفارتکاری کا تعلق ہے، بھارتی قیادت کافی سمجھدار ہے۔ ان کے بھی کچھ ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جن سے ہمارے تعلقات نہیں ہیں، لہٰذا یہ ایک بالغ اور عملی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔‘‘
روبیو نے واضح کیا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا مقصد بھارت کے ساتھ تعلقات کو کمزور کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’امریکہ اور بھارت کے تعلقات گہرے، تاریخی اور انتہائی اہم ہیں۔‘‘
ایک اور سوال کے جواب میں، امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطے میں امن اور خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کے کردار کو تسلیم کیے جانے سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
ان کے بقول، ’’پاکستان نے اس بات کو سراہا ہے، اور جب آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ایک دوسرے کو جاننے لگتے ہیں، جس سے ایک مثبت تعلق پیدا ہوتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 300 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4504 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C