امریکی حملہ: کولمبیا نے وینزویلا کی سرحد پر فوج تعینات کر دی
👁️ 183 بار دیکھا گیا
امریکی حملہ: کولمبیا نے وینزویلا کی سرحد پر فوج تعینات کر دی
بوگوٹا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کی سرحد پر فوجی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام ان امریکی حملوں کے بعد کیا گیا، جن کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو گرفتار کر لیا گیا۔
پیٹرو نے واشنگٹن کی کارروائیوں کو لاطینی امریکہ کی خودمختاری پر ’’حملہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے اگرچہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ صورتحال کو ’’مکالمے‘‘ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے وینزویلا کی سرحد پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔
پیٹرو نے اپنے بیان میں مادورو کی گرفتاری کا براہِ راست ذکر نہیں کیا، حالانکہ وینزویلا کے صدر خطے میں ان کی حکومت کے قریبی اتحادیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس سے قبل کولمبیا کے صدر نے امریکی اقدامات کی ’’بین الاقوامی قانونی حیثیت‘‘ جانچنے کے لیے امریکی ریاستوں کی تنظیم (او اے ایس) اور اقوام متحدہ کے فوری اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔ کولمبیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، جس کے باعث اس نے کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست دی۔
پیٹرو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کیریبین میں فوجی تعیناتیوں کے ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کہ سرحد پر ’’استحکام برقرار رکھنے‘‘ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اے ایف پی کے ایک نامہ نگار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ پر معمول کے حالات دیکھے گئے۔ کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی گروہوں، جن میں نیشنل لبریشن آرمی بھی شامل ہے، کی جانب سے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کارروائی کو روکنے کے لیے ’’تمام صلاحیتیں‘‘ بروئے کار لانا شروع کر دی ہیں۔
اپنی انسدادِ منشیات حکمتِ عملی کے تحت، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ کولمبیا میں منشیات تیار کرنے والی لیبارٹریوں پر حملوں کے امکان کو رد نہیں کرتے، جسے پیٹرو نے اس وقت حملے کی دھمکی قرار دیتے ہوئے مذمت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C