امریکی صدر نے افغانستان کی نان نیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کردی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکی صدر نے افغانستان کی نان نیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کردی
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت واپس لے لی ہے، جس سے ملک کے ساتھ تقریباً 20 سال کے فوجی اور سیکیورٹی رابطوں کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے کے اوائل میں کانگریس کو ارسال کردہ ایک خط میں لکھا کہ 1961 کے فارن اسسٹنس ایکٹ کی سیکشن 517 کے مطابق میں افغانستان کی ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت منسوخ کرنے کے اپنے ارادے کا نوٹس فراہم کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کے طور پر افغانستان بھی فوجی تربیت اور امداد حاصل کرنے بشمول نیٹو افواج کے ملک چھوڑنے کے بعد بھی فوجی ساز و سامان کی فروخت اور لیز پر دینے کا عمل تیز کرنے کا اہل تھا۔
تاہم اب بھی دنیا بھر میں امریکا کے ایسے 18 اتحادی ممالک ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات 2011 میں اس وقت خراب ہوئے جب القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا پتا چلا، جنہیں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک آپریشن ایبٹ آباد میں مار دیا گیا تھا۔
کشیدگی کے باوجود، امریکہ اور پاکستان اکثر بڑے بین الاقوامی معاملات پر تعاون کرتے ہیں۔ پاکستان نے افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
امریکا کے دیگر بڑے نان نیٹو اتحادیوں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، برازیل، کولمبیا، مصر، اسرائیل، جاپان، اردن، کویت، مراکش، نیوزی لینڈ، فلپائن، قطر، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور تیونس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اگست 2021 میں، بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا جس سے تقریباً 20 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
اس کے بعد سے امریکا نے افغانستان کے ساتھ اپنے رابطوں کو بتدریج کم کر دیا ہے، حالانکہ وہ اب بھی ضرورت پڑنے پر انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔
اس وقت امریکا اور افغانستان کے درمیان واحد حل طلب مسئلہ امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے منجمد کیے گئے 7 ارب ڈالر مالیت کے افغان اثاثوں کا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C