امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ہے: وزیر خارجہ
👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا ہے: وزیر خارجہ
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو ایران کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے تین ایشوز پر دوٹوک بات کی ہے۔ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر کھل کرموقف پیش کیا اور کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح بات کی کوئی ابہام نہیں رکھا۔ وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ افغان ایشوز پر پاکستان کا کردار مخفی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کوسراہا جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن مذاکرات میں تعطل جلد ختم ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں واضح کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور آج بھی آپ مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ افغان مذاکرات میں تعطل جلد ازجلد ختم ہوناچاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے مسئلے پر وزیراعظم کا موقف بڑا واضح تھا کہ یہ خطہ اب کسی اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کے بہت بھیانک نتائج بر آمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے واضح کیا کہ ہم ایران کے مسئلے پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ معاملات آگے بڑھا سکتے ہیں تو بڑھائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو ایران سے گفتگو کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اب وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی صدر کی ملاقات ہوگی جس میں ہم دیکھیں گے کہ ایران کے ساتھ معاملات کیسے سلجھ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے بھی وزیر اعظم کی جو ملاقات ہوئی، اس میں بھی ہمارا موقف تھا کہ ہم کو جذبات کی بجائے معاملات کو سوچ سمجھ کر سلجھانا چاہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی جو ایمانداری سے ترجمانی کرسکتے تھے وہ کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C