انڈونیشیا: امریکہ اور چین میں کشیدگی کے دوران جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات
👁️ 33 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا: امریکہ اور چین میں کشیدگی کے دوران جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات
جکارتہ (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے پیر کو پہلی روبرو ملاقات کی۔
بائیڈن کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے تقریباً دو سال بعد ہونے والی یہ ملاقات ایسے ماحول میں ہو رہی ہے جب دونوں سپر پاورز کے درمیان اقتصادی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے معاملات پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور وہ عالمی اثر و رسوخ کے لیے مسابقت کر رہےہیں۔
انڈونیشیا کے ایک لگژری ریزورٹ ہوٹل میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کے ساتھ ایک دوسرے کا استقبال کیا، جہاں وہ بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
گفتگو کے آغاز میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ان کی اور شی کی یہ “ذمہ داری” ہے کہ وہ یہ ظاہر کریں کہ ان کی اقوام اپنے اختلافات کو سنبھال سکتی ہیں اور باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں رہنما تعلقات کو بلند سطح پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ کھل کر اور گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر رساں ادارے ” ایسو سی ایٹڈ پریس ” کے مطابق دونوں رہنما اپنے اپنے ملکوں میں اندورنی طور پر مضبوط سیاسی موقف کے ساتھ اس ملاقات میں آئے۔
صدر بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں امریکی سینیٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا اور اب اس کے پاس اگلے ماہ جارجیا میں دوبارہ ہونے والے الیکشن میں اپنی کامیابی کو مزید تقویت دینے کا موقع ہے۔ دوسری طرف چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس نے صدر شی کو گزشتہ ماہ تیسری ریکارڈ پانچ سالہ مدت کےلیے رہنما منتخب کر لیا۔
ملاقات سے قبل صدر جو بائیڈن نے کہا ہ تھا کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے کنٹرول حاصل کرنے سے ان کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت میں مزید تقویت ملے گی۔
بائیڈن امریکہ کی ریاست نیواڈا میں سینیٹر کیتھرین کارٹیز مستو کے دوبارہ انتخاب کے تناظر میں وائس آف امریکہ سے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں دورے کے موقعے پربات چیت کر رہے تھے۔
چینی ہم منصب سے پہلی رو برو ملاقات کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں البتہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکہ کے صدر نے کمبوڈیا کے دارالحکومت میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
بائیڈن نے امریکی ٹریولنگ پریس کے سامنے ڈیموکریٹک سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کو مبارک باد دیتے ہوئے مختصر تبصرہ یوں کیا کہ ان کو دوبارہ اکثریت مل گئی ہے۔
بائیڈن نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر شی جن پنگ کے حالیہ دوبارہ انتخاب کو تسلیم کیا ہے جس کے مطابق اب وہ تیسری مدت کے لیے چین کے رہنما بن گئے ہیں۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ملک کے اندر حالات بدل گئے ہیں۔
امریکہ اور چین کے صدور کی یہ ملاقات، جو بائیڈن کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی براہِ راست ملاقات ہے۔
بیجنگ اور واشنگٹن ڈی سی بڑے مسائل پر متفق نہیں ہیں۔ ان مسائل میں تائیوان، بحیرہ جنوبی چین میں نیویگیشن کی آزادی، تجارتی طریقۂ کار اور سیمی کنڈکٹرز پر امریکی برآمدی کنٹرول کے قوانین کے بعد ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش شامل ہیں۔
رواں سال اکتوبر میں امریکہ نے سیمی کنڈکٹرز پر امریکی برآمدی کنٹرول کا پروگرام شروع کیا تھا جو کہ چین کی کمپیوٹر چپس کی پیداوار اور خریداری کی صلاحیت کو محدود کر دے گا۔
تاہم بائیڈن نے کہا کہ وہ اور چین کے صدر ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے درمیان بہت کم غلط فہمی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ “ہمیں ابھی یہ معلوم کرنا ہے کہ سرخ لکیریں کہاں ہیں اور اگلے دو برس میں ہم میں سے ہر ایک کے لیے سب سے اہم چیزیں کیا ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C