آسٹریلوی پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، وزیر اعظم نے معافی مانگ لی، تحقیقات کا حکم
👁️ 38 بار دیکھا گیا
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، وزیر اعظم نے معافی مانگ لی، تحقیقات کا حکم
کینبرا (ڈیلی اردو/ج ح ط/ڈی ڈبلیو/روئٹرز) آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمان میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے اس کی انکوائری کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے منگل کے روز اس خاتون سے معافی مانگی ہے جس نے پارلیمان میں ایک نامعلوم رفیق کار پر مبینہ طور پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔ موریسن نے اس واقعے کی تفصیلی جانچ کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
9News can reveal unusual orders were given to Parliamentary cleaners just hours after the alleged rape of a female staffer inside a ministerial office of Federal Parliament. @CUhlmann #auspol #9News pic.twitter.com/qhIZGiKvAt
— 9News Australia (@9NewsAUS) February 17, 2021
خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کے پارلیمنٹ بلڈنگ میں واقع دفتر میں مارچ 2019 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ یہ جرم موریسن کی حکمراں لبرل پارٹی کے ایک کارکن نے انجام دیا تھا۔
خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس اپریل میں ہی اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تھی لیکن اپنے کیریئر کو نقصان پہنچنے کے خدشے کی وجہ سے اس واقعے کی باضابطہ شکایت درج نہیں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ انہو ں نے رینالڈ کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار کو اپنے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں بتایا تھا۔ لیکن انہیں اسی دفتر میں ایک میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے کہا گیا جہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔
رینالڈ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ گزشتہ برس انہیں اس شکایت کے متعلق بتایا گیا تھا تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ خاتون پر پولیس میں شکایت درج نہیں کرانے کے لیے کسی طرح کا دباو ڈالا گیا تھا۔
وزیر اعظم موریسن نے منگل کے روز خاتون سے معافی مانگی اور اس واقعے کی انکوائری کرانے کا وعدہ کیا۔
موریسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں اس کے لیے معافی مانگتا ہوں۔ میں اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی خاتون اس جگہ حتی الامکان محفوظ رہے۔”
موریسن نے کہا کہ انہوں نے کابینہ افسر اسٹیفنی فاسٹر کو کام کے مقامات پر شکایتوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی ہے جب کہ ممبران پارلیمان کی ایک ٹیم کام کے مقامات پر ورک کلچر کا جائزہ لے گی۔
مذکورہ خاتون کے الزام کے بعد وزیر اعظم موریسن پر دباو بڑھ گیا ہے۔ لبرل پارٹی کے اندر خواتین کے تئیں نا مناسب رویے کے الزامات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سن 2019 میں بعض خواتین اراکین پارلیمان نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جب اس وقت کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کو عہدے سے ہٹانے کی مہم کی حمایت کی تو انہیں اس وقت کے امیگریشن کے وزیر ایلن ٹوڈجے نے پریشان کیا تھا۔
ٹوڈجے نے تاہم ان الزامات کی تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C