ایران اور سعودی تعلقات سے مسلم دشمن بے چین ہے، صدر ابراہیم رئیسی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایران اور سعودی تعلقات سے مسلم دشمن بے چین ہے، صدر ابراہیم رئیسی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ کو دیکھ کر مسلم دشمنوں کے سینوں پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ دنوں تہران کا دورہ کیا اور ایرانی ہم منصب سے مکالمت کی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ہفتے کے روز ملاقات اور تفصیلی بات چیت کے پس منظر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دونوں اہم مسلم ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا، “دونوں ملکوں کے مفادات تہران اور ریاض کے مابین مکالمت اور رابطے میں ہے۔”
حکومت ایران کی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی پالیسی اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا،”ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اور علاقائی تعاون میں ترقی سے صرف مسلمانوں کے دشمنوں کو ہی بے چینی ہو رہی ہے۔”
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں بہت سارے مسائل اور معاملات ہیں جو مسلم امت کے لیے تشویش کا موجب ہیں۔ انہوں نے کہا، ”خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون اور مکالمت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔”
ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ میں کیا باتیں ہوئیں؟
حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر تہران پہنچنے والے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو طرفہ اور علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے تین ماہ بعد ہوا۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ہم منصب کے دورہ تہران کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا رخ اور سابقہ درست اقدامات کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
دونوں رہنماوں نے اس سے قبل بیجنگ اور کیپ ٹاون میں ملاقاتیں کی تھیں۔
فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات فریقین کے درمیان حالیہ مہینوں میں ہونے والے مذاکرات اور معاہدوں کا تسلسل ہے اور یہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب شرو ع کرنے کے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ امیرعبداللہیان کا مستقبل قریب میں ریاض کا دورہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ مشاورت کا ایک اچھا موقع ہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ نے سعودی شاہ سلمان کی جانب سے صدر رئیسی کو ریاض کے مجوزہ دورے کی دعوت کو بھی باہمی تعلقات میں ایک نمایاں موڑ بتایا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے تہران اور ریاض میں اپنے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھول دیے ہیں اور مشہد میں بھی جلد ہی سعودی قونصل خانہ کھلنے کی امید ہے۔
باہمی تعلقات کا سنہرا مرحلہ
فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور اپنے دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،” ہم ایک سنہرے مرحلے میں ہیں جس کی تعریف کی جانی چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی فائدے کے مواقع فراہم کرے گا۔”
انہوں نے باہمی تعلقات کو اسٹریٹیجک سطح پر لے جانے کی اپنی ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “اقتصادی ترقی اور ثقافتی تعاون تہران اور ریاض کے ایجنڈے پر ہیں۔”
فیصل بن فرحان نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اس خطے میں امن اور ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ “ایران اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ مکالمت اور پیش رفت سے لا محدود حصولیابیاں سامنے آئیں گے اور اس بات کی ضمانت ہوں گی کہ کوئی بھی بیرونی ملک ہمارے خطے میں مداخلت نہیں کرسکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C